راولپنڈی:پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
جمعہ, اکتوبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

