لاہور: پی سی بی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کو ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کردیا۔
3 ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے جب کہ سیریز اصل میں ملتان میں شیڈول تھی تاہم اب اس سیریز کو کراچی اور لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے ان اپ گریڈ شدہ مقامات کی تیاری پر اعتماد،کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں جس کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
اسٹیڈیم میں براڈکاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کے لیے شاندار ویوئنگ کوالٹی فراہم کریں گی۔
تماشائیوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2 بڑے ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز آئندہ ہفتے نصب کی جائیں گی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

