اسلام آ باد: وفاقی حکومت نےرائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں۔
وزارت صنعت وپیداوار کےادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اور نیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن سمیت دیگر اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کاحجم اوراخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اورنیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن بند کرنےکی تجویز ہے، اسی طرح پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری کرنے یا اسےختم کرنے دونوں آپشنز زیر غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کےلیے بھی وزارت صنعت وپیداوار کو ٹاسک دیا ہوا ہے، یہ تجا ویز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کا بینہ ان تجاویز کی منظوری دے گی۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ کی سر براہی میں رائٹ سائزنگ کمیٹی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد انتظامی ڈھانچے کا حجم کرنا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

