لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجےگورنر ہاؤس پنجاب میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں پاورشیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جائےگا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کےتحفظات بھی زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمدخان شامل ہوں گے جب کہ پی پی کی جانب سے راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاہدےکے دیگر نکات پر عمل درآمد کےلیے ٹائم فریم طےکیا جائےگا۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
(بشکریہ: جیونیوز )
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

