ملتان : جامعہ خیر المدارس ملتان میں طالب علم کی مبینہ خودکشی کی اطلاع ہے ، عینی شاہدین کے مطابق طالب علم کی نعش پنکھے سے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے نعش میں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال بھیج دی ہے ۔ ایک طالب علم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالب علم کا تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ کچھ دنوں سے پریشان تھا ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس کے گلے میں ربڑ کے پائپ سے پھندہ لگایا گیا ۔ نعش دس گھنٹے پرانی ہے تاہم اس واقعے کا سہ پہر تین بجے علم ہوا ۔ واقعہ سے کچھ دیر قبل جامعہ کے مہتمم نام ور عالم دین قاری حنیف جالندھری ائیر پورٹ روانہ ہوئے تھے لیکن یہ خبر ملتے ہی وہ واپس آ گئے ۔خودکشی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور پولیس ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ قاری حنیف جالندھری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد اصل صورت حال سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

