Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اگست 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بھوک ہی برابر بانٹ لو : چوراہا /حسن نثار
حسن نثار

بھوک ہی برابر بانٹ لو : چوراہا /حسن نثار

ایڈیٹرمارچ 2, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانیوں کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟مجھے یقین ہے کہ تاتاریوں نے اہل بغداد کےساتھ بھی وہ کچھ نہ کیا ہو گا جو آج 2018میں ’’بااثر‘‘ پاکستانی اپنے بے زبان ہم وطنوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ کئے جا رہے ہیں اور تمام تر احتسابی رؤلوں کے باوجود ظلم وستم کا یہ سفاکانہ سلسلہ رکتا دکھائی نہیں دیتا۔ کالج کے دنوں مباحثوں میں ساحر لدھیانوی کے یہ چالو سے شعر زبان زدعام تھے ۔اس طرف بھی آدمی ہے اس طرف بھی آدمی اس کے جوتوں پر چمک ہے اس کے چہرے پر نہیں یا پھر ………ملیں اس لئے ریشم کے ڈھیر بنتی ہیں کہ دختران وطن تار تار کو ترسیں آج صورتحال اس سے بھی کہیں زیادہ بھیانک ہے ایک طرف خط غربت کے باسی بیچارے پاکستانی بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لشکر، صاف پانی کو ترستے بلکتے لوگ اور دوسری طرف ؟400ارب روپیہ یہ حکمران اشتہاروں پر لٹا دیتے ہیں تاکہ ان کی بدشکلیں عوام کو منہ زبانی یاد ہو جائیں۔ایک بیوروکریٹ پکڑا گیا جس پر آج کل بڑی لے دے ہو رہی ہے۔چند مرلوں میں پلنے بڑھنے والے اس ہونہار بچے کے بارے ایک اخباری خبر بتاتی ہے کہ اس کی اربوں روپے کی 21جائیدادیں منظرعام پر آچکی ہیں۔صرف چند چوندی چوندی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔کوٹ مومن میں 20کنال اراضی حافظ آباد میں 2490کنال زرعی رقبہ کرباٹھ لاہور میں 3کنال کے 3پلاٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں 18کنال ایل ڈی اے ایونیو ون، کواپریٹو سوسائٹی اسلام آباد میں ایک ایک پلاٹ بینک الفلاح سوسائٹی بیدیاں میں دو پلاٹ CDA میں فلیٹ ایف آئی اے فیڈرل ایمپلائز سوسائٹیوں میں متعدد پلاٹس اس سے پہلے خبر تھی کہ پرتگال اور ترکی میں بھی حضرت صاحب کے بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔یہ تو ہمارے ’’انتظامی چہرے‘‘ کا ایک رخ ہےاب ایک ’’سیاسی چہرے‘‘ کی چند پرنور جھلکیاں کہ کالم پورے چہرے کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے۔اس ’’عظیم رہنما‘‘ نے غیر ملکی ملازمت کا کنٹریکٹ 2013کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر ہی نہیں کیا جس کے تحت وہ ماہانہ 16لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے اس نے وہاں ہفتہ میں 6دن کام کرنا ہوتا ہے اور 8 گھنٹے روزانہ کے حساب سے جبکہ پاکستان میں وہ وزارت پھڑکا رہا ہے ۔ان صاحب کا ایک غیر ملکی اکاؤنٹ (6201853775)نیشنل بینک آف ابوظہبی کا ہے جس کا کاغذات نامزدگی میں کوئی ذکر نہیں۔یونین نیشنل بینک ابوظہبی کے اکاؤنٹ (012065411627)میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کےثبوت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔غیر ملکی کاروبار کی آمدنی بھی 2012-13کی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں کی گئیں۔مکرر ارشاد ہے کہ وزیر باتدبیر کے کارناموں کی یہ صرف چند جھلکیاں ہیں ’’سیلف میڈ‘‘ آدمی ہے جو سیاست میں تشریف آوری سے پہلے کسی بینک میں کلرک تھا۔دودھ کی رکھوالی بلے بلکہ باگڑ بلےچارے کی رکھوالی بھوکے بکرےقیمے کی رکھوالی آوارہ کتےیقین نہیں آتا……..نام لکھتے ہوئے شرم آتی ہے، انہیں ایسا کچھ کرتے ہوئے شرم نہیں آتی یا شاید سمجھ ہی نہیں آتی کہ اس طرح یہ مظلوم ترین کا حق مار رہے ہیں۔ پاکستان میں تیل کے کنویں بھلے نہ ہوں، سونے کی کانیں بھی نہ ملیں لیکن قدرت نے اتنا کچھ ضرور عطا کر رکھا ہے کہ اگر وسائل کی تقسیم زیادہ نہ سہی ،تھوڑی سی منصفانہ بھی ہو تو یہاں بھوکا بیروزگار کوئی نہ رہے ۔اسی لئے بیسیوں بار لکھ چکا ہوں کہ ظالمو!کچھ اور نہیں تو اس ملک میں بھوک ہی برابر بانٹ لو تو محرومیاں ختم ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے یہ ’’بااثر‘‘ پاکستانی تو ان تاتاریوں سے بھی گئے گزرے ہیں جنہوں نے بغداد کو خاک اور خون میں نہلا دیا تھا۔یہاں تو غیب سے کچھ ہو یا نیب کچھ کرے ….لیکن یہ ’’کچھ‘‘ کم از کم تین شفٹوں میں ہونا چاہئے ورنہ ’’پیندا‘‘ بحال نہ ہو گا اور جس برتن کا پیندا ہی نہ ہو اسے تو سات سمندر بھی نہیں بھرسکتے ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر عبدالسلام : ایک کافر ، پکا پاکستانی ۔۔ محمد حنیف
Next Article آزاد خالصتان کے زخم ہرے ہوگئے : دوسرا رخ / رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ

اگست 26, 2026

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ اگست 26, 2026
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.