کراچی:(گردوپیش رپورٹ )گورنر سندھ کامران ٹیسوری کوتبدیل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔فیصلے پر آئندہ چند روز میں عملدرآمدکاامکان ہے ۔کامران ٹیسوری کاتعلق متحدہ قومی مومنٹ سے ہے اوروہ اکتوبر2022ءسے اس عہدے پرفائر ہیں ۔ذرائع کے مطابق نئے گورنرکے لئے صلاح مشورے جاری ہیں ۔پیپلزپارٹی صوبے میں اپنا گورنرلاناچاہتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن بھی اس عہدے کی خواہاں ہے ۔پیپلزپارٹی کے پاس چونکہ پنجاب کی گورنر شپ بھی موجودہے اس لئے مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا گورنرچاہتی ہے ۔مبصرین کاخیال ہے کہ پنجاب کابینہ کی تشکیل پر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان پہلے سے موجود اختلافات میں سندھ کی گورنر شپ کامسئلہ بھی شامل ہوگیاہے ۔تاہم اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی کے دیگررہنماﺅں کے درمیان صلاح مشورے جاری ہیں ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کرنے کافیصلہ :نئے گورنر کے لئے پی پی اورن لیگ میں صلاح مشورے
ایڈیٹر20 Views

