Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے پی ٹی آئی سے گارنٹی مانگ لی
اہم خبریں

فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے پی ٹی آئی سے گارنٹی مانگ لی

ایڈیٹرمئی 23, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
moualna_fazal-jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے لیے تحریک انصاف سے گارنٹی مانگتے کی تصدیق کردی جبکہ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے سوال کیا کہ بات چیت وزیراعظم، صدر یا آرمی چیف کس سے کی جائے؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں ابھی ہم نے شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا مگر ہمیں منانے کی کوشش جاری ہے۔
حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے متعلق صحافی کے سوال کیا تحریک شروع کرنے کیلئے پی ٹی آئی سے کوئی گارنٹی مانگی ہے؟ پر فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل، جب سنجیدہ مذاکرات کئے جاتے ہیں اعتماد بحال کرنے کے لیے کچھ اقدامات کرنے چاہیئیں۔
انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کس سے بات کریں؟ وزیراعظم بات چیت کرے گا، صدر کرے گا یا آرمی چیف بات کرے گا؟ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس نے تحریک انصاف پر آج دوبارہ حملہ کردیا اور دفتر میں چھاپہ مار کر تلاشی کی۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ آج حزب اختلاف عمرایوب اور اسد قیصر تشریف خیر سگالی کے لیے تشریف لائے، جس پر ہم نے انہیں خوش آمدید کہا، ان کا موقف تھا ملاقاتیں ہونی چاہئیں اور تلخیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس جذبے کو خوش آمدید کہیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے اور پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی ہے جبکہ جمہوریت بھی اپنا مقدمہ ہار چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن دس پندرہ سالوں سے چل رہا ہے مگر اس میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، کچھ دن پہلے ڈرون کے ذریعے عام عوام پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے آپریشن کیا گیا، اس وقت چمن بارڈر پر چھ سات ماہ سے دھرنا بیٹھا ہے اور جو یہاں سے قدغنیں لگائی جاتی ہیں ان سے وہاں کے لوگوں کے کاروبار تباہ ہورہے ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ پر بھی یومیہ کمانے والے لوگ باہر نکل گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جمرود میں بھی لوگ سڑکوں پر ہیں اور وہ اپنا معاش چاہتے ہیں۔ لوگوں پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں اور انہیں کوئی متبادل نہیں دیا جارہا۔ مولانا نے کہا کہ ہمارا خیال ہے مشترکات پر ہمارا موقف ایک ہوسکتا ہے، ہم اختلافات ختم نہیں کرسکتے تو اختلافات کو نرم کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے کھلے دل کے ساتھ ہمیں خوش آمدید کہا اور ہماری طویل گفتگو ہوئی، بحیثیت اپوزیشن لیڈر ہم چاہتے ہیں تحریک تحفظ آئین کے تحت ہم آئین کی خاطر یہ جدوجہد جاری رکھیں اور یہی بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی اور ہم سب کی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا جلسوں کا سلسلہ چل رہا ہے، تحریک تحفظ آئین کا سلسلہ ہم نے شروع کیا ہے جس کے جلسے پورے پاکستان میں ہوں گے، آج پاکستان میں آئین نامی کوئی چیز نہیں ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے دفتر میں پریس کانفرنس ہوئی، حماد اظہر دفتر آئے تو پولیس نے دھاوا بول دیا، پولیس بجائے رؤف حسن کے حملہ آوروں کو ڈھونڈے وہ بے گناہ شخص کے پیچھے پڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ چمن میں جہاں دھرنا ہورہا ہے ان کے جائز مطالبات پر حکومت کو نظر ثانی ہونی چاہیے، ماہ رنگ بلوچ کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس ہونا تھی وہاں پریس کلب کو سیل کردیا گیا، ان اقدامات سے ملک مضبوط نہیں کمزور ہوتا ہے، جمہوریت پھلے پھولے گی تو ملک مضبوط ہوگا جبکہ ایسی صورت حال میں کوئی سرماریہ کاری نہیں آئے گی، اس وقت غیرجمہوری قوتیں بیٹھی ہوئی ہیں ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مولانا نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں، پنجاب میں گندم بحران پر کسان پریشان جبکہ خیبرپختونخوا کی معیشت بیٹھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے تمام طبقات کو ایک ہونا پڑے گا، کیا کسی قانون کی حکمرانی والے ملک میں رؤف حسن پر حملے جیسا واقعہ ہوسکتا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مولانا کو اللہ نے طاقت دی ہے اور ہم چاہتے ہیں مولانا کی یہ طاقت و ہمت کو آئین کی بالادستی کیلئے استعمال کریں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ میں عدلیہ کے خلاف جو بات کی گئی ہم اُس کی مذمت کرتے ہیں اور ججوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہتک عزت بل کی ہم شدید مخالفت کریں گے اور اسکے خلاف عدالتوں میں جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جتنا بھی مجھے جیل میں رکھ لیں میں اپنے موقف سے نہیں ہٹوں گا۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جمعیت علما اسلام فضل الرحمان پی ٹی آئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : رؤف حسن پر حملے سے پیدا ہوتے وسوسے
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : بیگانی شادی میں کون ہے دیوانہ!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کیں، آج کا فیصلہ تاریخی ہے: عطا تارڑ

دسمبر 11, 2025

مولانا فضل الرحمان، طالبان کی وکالت اور کشمیر پر ثالثٰی کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 15, 2025

اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں: فضل الرحمان

جون 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.