Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چھور کینٹ میں 13 سالہ لڑکے کا قتل: پاکستانی فوج کے اردلی کے خلاف مقدمہ درج، ’ملزم فوج کی تحویل میں‘
اہم خبریں

چھور کینٹ میں 13 سالہ لڑکے کا قتل: پاکستانی فوج کے اردلی کے خلاف مقدمہ درج، ’ملزم فوج کی تحویل میں‘

ایڈیٹراپریل 29, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
child abuse
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے چھور چھاؤنی سے 13 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے اور ورثا کے احتجاج کے بعد پاکستانی فوج کے ایک بٹمین (اردلی) کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عسکری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملزم فوج کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مقتول علی حسن کے اہل خانہ کے مطابق ملزم پیسوں کی ادائیگی کے لیے مقتول کو چھاؤنی کی طرف لے کر گیا تاہم اس کے بعد مقتول واپس نہیں آیا اور ان کی لاش سی ایم ایچ ہسپتال کے پیچھے واقع جنگل سے ملی۔
ادھر عمر کوٹ کے ضلعی ہسپتال کے ڈاکٹر دلیپ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بچے کی موت ’گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رسی، تار یا کسی اور چیز سے گلا گھونٹا گیا ہے، جس کا نشان گلے پر موجود ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ چہرے اور پیٹ پر بھی تشدد کے نشانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
چھور کینٹ میں قتل کا واقعہ
28 اپریل کو چھور کے گاؤں کھیت سنگھ کے رہائشی گل حسن منگریو نے تھانہ چھور میں دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ ان کے 13 سال کے بھائی علی حسن بھینسیں چراتے تھے جبکہ ملزم چھاؤنی کے فوجیوں کی بکریاں چراتے تھے۔
مدعی کے مطابق ملزم نے علی حسن سے شہد خریدا تھا جس کے بعد ان کا بھائی ان سے رقم کا تقاضا کرتا رہا جو ادا نہیں کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ چھاؤنی کے باہر ایک ملاقات میں ملزم نے پیسے دینے کی حامی بھری جس کے بعد ان کا بھائی ملزم کے ساتھ فوجی چھاؤنی کی طرف چلا گیا۔
فریادی نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب علی حسن واپس نہیں آئے اور ان کی تلاش کے سلسلے میں وہ ملزم کے پاس گئے تو وہ ٹال مٹول کرتا رہا۔
بہاولنگر میں پولیس سٹیشن پر فوجی اہلکاروں کا مبینہ دھاوا: ’جو ہوا پورے پاکستان نے دیکھا، اب نوکری کرنے کا دل نہیں چاہتا‘
حسن عسکری: جنرل قمر باجوہ کو خط لکھنے والے پر قید کی سزا پانے والے کمپیوٹر انجینیئر کی رہائی
پاکستان کی فوج میں اختلاف رائے کا تاثر: ’ذہن سازی‘ اور پالیسی میں ’تبدیلی‘ کا ٹکراؤ کیسے ہوا؟
انھوں نے 26 اپریل کو چھور تھانے میں گمشدگی کی اطلاع دی اور اگلے روز سٹیشن کمانڈر 56 برگیڈ چھور کو بھی اپنی شکایت کی درخواست دی۔
گل حسن کے مطابق چھاؤنی میں تلاش کے دوران ان کے بھائی کی لاش سی ایم ایچ ہسپتال کے پیچھے واقع جنگل سے ملی جس کے ’چہرے اور جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات تھے جبکہ گلے پر ایک نیل دائرہ تھا۔‘
انھوں نے ’آرمی والوں کے ہمراہ لاش سی ایم ایچ ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوائی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ضلعی ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔‘
دوسری جانب ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی آر تو دائر ہوگئی ہے تاہم نامزد ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ انھیں امید ہے کہ جلد یہ گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
’فوجی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘
علی حسن مہر کی گمشدگی اور قتل کے خلاف کھیت سنگھ کی رہائشی خواتین اور مردوں نے چھور کینٹ کے سامنے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا تھا۔
ان کا مطالبہ تھا کہ مقدمہ درج کر کے اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ حکام نے متاثرین سے کئی گھنٹوں تک مذاکرات کیے جس دوران ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
جب ایس ایس پی آصف رضا سے یہ پوچھا گیا کہ مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کیوں ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو پتا ہی نہیں چل رہا تھا کہ اس میں کون ملوث ہے یا کیا ہوا ہے۔ ’جب پولیس نے اپنا انٹیلیجنس نظام متحرک کیا اور پتا چلا تو پھر مقدمہ درج کیا گیا۔‘
مقتول کے چچا احسان منگریو نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ شب ان کے پاس پولیس اور فوجی حکام آئے تھے اور انھوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ’ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔‘ وہ پُرامید ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔
احسان منگریو کے مطابق سی ایم ایچ کے عقب میں دس فٹ اونچی گھاس اور کچرا رہتا ہے، اس کے باعث وہاں سارا دن اہل خانہ مقتول کی لاش ڈھونڈتے رہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ جوانوں نے بھی تلاش کی لیکن کوئی پتا نہیں چلا۔ اس کے بعد حکام نے ’ہم سے پوچھا کہ آپ کو کیوں یقین ہے کہ بچہ یہاں ہوگا؟‘ جس پر انھوں نے بتایا کہ وہاں ملزم کو مقتول کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
مقتول کے چچا کے مطابق فوجی حکام نے ملزم سے تفتیش کی جس نے پھر ’جگہ کی نشاندہی کی اور بچے کی لاش ملی۔‘
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopes child abuse فوج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleVavada mobiilirakenduse eelised ja omadused
Next Article پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز میں شدید اتار چڑھاؤ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : فوج کا مورال اور نئی نسل

مئی 12, 2025

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

فروری 21, 2025

بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے: احسن اقبال

فروری 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.