کراچی :سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کو ساوتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے ہیں۔
آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ فائبر آپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی جس کی وجہ سے پاکستان میں پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوگا۔
پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز اور سرچ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مشرقی سمت سے پاکستان میں آنے والا ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

