اسلام آباد : کور کمانڈر منگلا لیٍفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر قبل از وقت ریٹائر کر دیے گئے ۔ وفاقی کابینہ نے ان کی ریٹائر منٹ کی درخواست منظور کر لی ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے وزارت دفاع کے ذریعے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کے باعث مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے ۔ اس درخواست کو فوری طور پر منظور کر لیا گیا ۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ ان سے استعفیٰ لیا جا رہا ہے ۔ لیٍفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کو اکتوبر 2022 میں میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ۔
سینیئر صحافی عمر چیمہ نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ کورکمانڈر منگلا موجودہ سیٹ اپ سے خوش نہیں تھے ۔ وہ اپنے نظریات کا کھل کر اظہار کرتے تھے اور ان کی گفتگو اعلیٰ قیادت تک پہنچ گئی جس کے بعد ان سے استعفا لے لیا گیا ۔ بعض ذرائع کے مطابق ان کے خلاف کچھ ایسے شواہد بھی ملے جو ڈسپلن کے منافی تھے ۔ عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ دراصل ایک پیغام بھی ہے کہ اگر کچھ اور لوگ بھی ایسی سرگرمیوں کا سوچ رہے ہیں تو ان کے خلا ف بھی کارروائی ہو سکتی ہے ۔ ان کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں کسی اور کور کمانڈر سے بھی استعفا لیا جا سکتا ہے ۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

