Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اگست 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جاتی عمرہ.. جائے عبرت : چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

جاتی عمرہ.. جائے عبرت : چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹرفروری 23, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب یہ پہلے برباد اورجلاوطن ہوئے اور جاتی عمرہ اجڑا تو میں نے اداس ہو کر اک کالم لکھا جس کا عنوان تھا ’’جاتی عمرہ سے صدا آتی ہے‘‘ تب ایک تو میں جذباتی بہت تھادوسرا یہ کہ مجھ احمق کا خیال تھا کہ اگر یہ کبھی واپس آئے توبہتر انداز میں ’’بی ہیو‘‘ کریں گےلیکن انہوں نے آتے ہی سب سے پہلے سڑکوں پر ناجائز قبضہ کیا۔ کچھ عرصہ بعد ہی میں نے ’’بیلی پور‘‘ میں اپنی ’’ہانسی حویلی‘‘ چھوڑ دی اورخود سے یہ عہد کیا کہ تب تک میرا اپنا گھر مجھ پہ حرام رہے گا جب تک ان سے رستوں کا ناجائز قبضہ نہیں چھڑوالیاجاتا۔اللہ اور عدلیہ کا شکریہ۔ رکاوٹیں اور تجاوزات کا خاتمہ ہوچکا اور کل جب چند سال بعد میںجاتی عمرے کے آگے سے گزرا تو منظر تبدیل ہوچکا تھا۔ کوئی سرخرو اور کوئی بری طرح ذلیل ہوچکا تھا۔ تب مجھے یہ صدا آئی، ندا سنائی دی کہ جاتی عمرہ، جائے عبرت میں تبدیل ہونے والا ہے۔انشاء اللہ، یہ اپنے منطقی انجام سے دوچارہوں گے۔ میں روزِ اول سے کہہ رہاہوں کہ یہ ’’نسل شریفیہ‘‘ کسی قانون نہیں، قانون قدرت کی لپیٹ میں ہے۔ میں نے سوچ سمجھ اور ناپ تول کر ’’نسل شریفیہ‘‘ کی اصطلاح استعمال کی ہے کہ ’’آل تیمور‘‘ اور ’’آل عثمان‘‘ جیسی اصطلاحیں محمد شریف مرحوم و مغفور کی جاتی عمرہ اولاد پر نہیں جچتیں۔بہت سے دانشوروں کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال کے نتیجہ میں انہیں سیاسی مائیلیج حاصل ہوگا۔ کچھ انہیں بھٹو اور پیپلزپارٹی سے ملاتے ہیں جبکہ میرا یقین یہ کہ نواز شریف اپنی قسم کا الطاف حسین اور اس کی نواز لیگ اپنی قسم کی ایم کیو ایم ہوگی۔جاتی عمرہ نے جائے عبرت میں تبدیل ہونا ہے تو یہ بھی بتاتا چلوں کہ جائے عبرت سے میری مراد کیا ہے۔ کئی سال پہلے میں ایرانی حکومت کی دعوت پر ایران گیا تھا۔ یہ تب کی بات ہے جب صادق گنجی مرحوم و مغفور لاہور میں ایران کا قونصل جنرل تھا۔ تب ہمیں تہران کے مضافات میں شاہ ایران کے محلات دکھائے گئے جس کی مین اینٹرنس کے سامنے مفرور رضا شاہ پہلوی کا دیوقامت دھاتی مجسمہ تھا، جسے گھٹنوں سے اوپرتوڑ دیا گیا تھا۔ شاہ کی صرف گھٹنوں تک کٹی ہوئی ٹانگیں نظر آرہی تھیں اور پیچھے اک جناتی قسم کےبورڈ پر لکھا تھا ’’جائے عبرت‘‘جاتی عمرہ اپنی قسم کا ’’جائے عبرت‘‘ بننے کے مراحل میں ہے ا ورہر جائے عبرت کی اپنی دنیا ہوتی ہے اور کچھ ملے نہ ملے باٹم لائن یعنی ’’عبرت‘‘ میں گہری مماثلت ہوتی ہے۔نواز شریف کے نام نہاد بیانیہ کی کریش لینڈنگ ہوچکی۔ کوئی پوچھے….. کیسے؟ توعرض کروں گاکہ پوری ریاستی مشینری اور وسائل کے زورپر ہجوم اکٹھے کرنا نہیں، بلکہ میاں صاحب کا اصل ’’ٹارگٹ‘‘مجمعوں کے زور پر عدلیہ کو دبائو میں لانا تھا، جس میں وہ بری طرح ناکام رہے اور یہ جعلی جنگجویانہ حکمت عملی، حماقت عملی ثابت ہوئی۔ عدلیہ سوفیصد میرٹ پر بغیر کسی پریشر کے نواز کو صدارت کے لئے بھی نااہل کرچکی تو بیانیہ توظاہر ہے بھاڑ میں جاچکا۔آنےوالے دنوں میں جب بغیر کسی اقامہ ابہام کے سیدھے سبھاؤ افقی عمودی طور پر کرپٹ ترین ثابت ہوگئے تو کوئی کسٹم میڈ یا بکتربند قسم کا ڈھیٹ، بے شرم ہی ساتھ رہ جائے گا۔ کبھی کبھی ثبوت ایسے ناقابل تردید ہوتے ہیں کہ محبوب ترین ہستی کو اون (Own) کرنے کی بھی ہمت نہیں پڑتی۔ بے حیائی کی بھی کوئی نہ کوئی حد تو ہوتی ہوگی۔ رہی سہی کسر مسلم لیگ کا کیریکٹر پوری کردے گا جو فصلی بٹیروں سے ملتا جلتا ہے۔ جوباوقار، بااصول ہوں گے وہ جرم کی نوعیت کے سبب خود منہ چھپاتے پھریں گے۔لوہے کے چنوں کو یہ بات سمجھ ہی نہ آسکی کہ کبھی کبھار فولاد کے دانتوں سے بھی پالا پڑ جاتا ہے۔ زمین تنگ کرنے والے بھول گئے کہ کبھی کبھی اپنے پیروں تلے سے زمین ہی کھسک جاتی ہے۔ تکبر اور تعفن انہیں کہاں سے کہاں کھینچ لایا۔ رسی جل گئی، بل نہیں گئے۔ بلبل مرگئی لیکن رنگ قائم ہیں۔بگٹٹ اپنے منطقی انجام کی طرف رواں دواں ہیں اور رفتار ایسی ہے کہ رکتے رکتے بھی فنشنگ لائن سے آگے نکل جائیں گے اور عجیب ہیں وہ لوگ جو نواز کا موازنہ بھٹو اور پی پی پی کا ن لیگ کے ساتھ کرتے ہیں جبکہ دونوں میں اتنا ہی فرق ہے جتنا پاتال اور ساتویں آسمان میں ہے۔ بھٹو کچھ بھی ہو کرپٹ نہیں تھا۔’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘‘ پنجاب کے فوادحسن فواد یعنی احد چیمہ کی گرفتاری والا مختصر سا ایپی سوڈ بھی کئی سیریلز پر بھاری ہوگا کہ ڈی جی نیب بارے کوئی بتا رہاتھا کہ بلا کا پرہیزگار، باکردار اور باصلاحیت شخص ہے اور چیئرمین ’’نیب‘‘جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تو ’’نیب‘‘ کو سچ مچ کے ’’نیب‘‘میں تبدیل کردیا۔ احد چیمہ کی گرفتاری کس قسم کے چین ری ایکشن کو جنم دے گی؟ دیکھتے جائیں کہ گزشتہ کالم میں ہی عرض کیا تھا کہ ’’70سال تک ایک ہی پہلو پر پڑا لیٹا پاکستان کروٹ بدلنے کو بے تاب اور بے قرار ہے‘‘ اندازہ نہیں تھا کہ اگلے روز ہی جاتی عمرہ، جائے عبرت بنا دکھائی دے گا۔
(بشکریہ :روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعدالت کی سیاست کیا رنگ لا سکتی ہے؟ : سید مجاہد علی
Next Article ہتھیار نہ ہوئے، کھلونے ہوگئے : دوسرا رخ / رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.