ملتان: نام ور شاعر ، ڈرامہ نگار ، کالم نگار اور ماہر تعلیم امجد اسلام امجدکی پہلی برسی 10فروری کومنائی گئی۔امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ءکو لاہورمیں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے 1967ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے اردو کیا۔ اوراس کے بعد محکمہ تعلیم سے منسلک ہوگئے۔ وہ ایم اے اوکالج میں شعبہ اردو کے استاد رہے۔اس کے علاوہ پنجاب ارٓٹس کونسل سے بھی منسلک رہے۔
پی ٹی وی کے لیے ان کاڈرامہ ”وارث“ ان کی شہرت کی بنیاد بنا۔ امجد اسلام امجد کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔وہ کئی شعری مجموعوں، تراجم ،تنقید سمیت بہت سی کتابوں کے مصنف تھے۔
معروف شاعر قمررضا شہزاد نے ان کی پہلی برسی کے موقع پر اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امجد اسلام امجد نے ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ۔میری ان کے ساتھ طویل رفاقت تھی ۔ ان کاخلاءکبھی پر نہیں ہوسکے گا۔
امجد اسلام امجدکاخلاءکبھی پرنہیں ہوگا۔ عہد سا زشاعر کی پہلی برسی کے موقع پر قمررضا شہزاد کی بات چیت
ایڈیٹر9 Views
Previous Articleشمالی وزیرستان میں فائرنگ : محسن داوڑ زخمی ہوگئے
Next Article Слоты с высоким RTP в казино Pinco на 2026 год

