اوکاڑہ:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب فیصلے عوام کی عدالت یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلےکی سہولت نہیں، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اگر سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارے امپائر بھی پکڑےگئے، جعلسازی بھی پکڑی گئی، سہولت کاری بھی پکڑی گئی، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جس سے ملک میں قومی تنصیبات پر حملے کیےگئے، وہ ڈنڈا اب چھین لیا گیا ہے، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دےکر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے ٹھپے شیر پر لگیں گے اتنی تیزی سے مہنگائی کم ہوگی، شیر پر مہر لگاؤ اور پاکستان کو نواز دو۔
(بشکریہ: جیونیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

