کراچی: بینکنگ کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیا۔
کراچی کی بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔
فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ جن ملزمان کو نوٹسز ملے تھے وہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس موصول نہیں ہوئے تھے۔
عدالت نے فاروق نائیک کے دلائل سننے کےبعد آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کو 19 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال اگست میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، اس سے پہلے کیس نومبر 2019 میں کراچی سے نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیاگیا تھا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں جب کہ کیس میں نامزد ملزم انور مجید ملک سے باہر ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
- پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
- سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
- جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
- ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
- شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
- "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
- کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی

