اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والی تین پروازوں کو لاہور اور پشاور اتار لیا گیا جب کہ درجن بھر پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فضا میں آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد لاہور میں لینڈ کرایا گیا جب کہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو بھی پشاور میں اتارا گیا، پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز بھی لاہور منتقل کردی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے برٹش ائیرویز کی پرواز لندن اورامارات کی پرواز مطلع صاف ہونے کے لیے دبئی روانگی کی منتظر رہی۔
اس کے علاوہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

