کراچی:کراچی ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔
اتوار کو دن کی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی صبح سویرے شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شہرِ قائد میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
گزشتہ روز لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کی گئی جس کے بعد لاہور کی اسموگ میں کمی ہوگئی۔
لاہور کی فضا میں آج پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 197ریکارڈ کی گئی، لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
بارش کے لیے دو خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے جس کے بعد بادل برسے۔
اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلادیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 268 ہے، بھارتی شہر کولکتہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 253 ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

