لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پولیس کو فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے 9 مئی کے فسادات کے دوران کینٹ میں واقع راحت بیکری چوک کے قریب پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ایک اور کیس میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے دی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرور روڈ پولیس کے تفتیشی افسر (آئی او) نوید انجم نے جیل میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی، تفتشیشی افسر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں سے متعلق دو مقدمات میں ملزمہ کی ضمانت منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمہ تاحال جیل میں ہیں جب کہ ان دو مقدمات میں ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں ہوا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جیل میں ملزمہ سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
جج ابحر گل خان نے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج کے دوران جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں سے متعلق درج مقدمات میں خدیجہ شاہ کی درخواست بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے پراسیکیوٹر سے پوچھا، کیا یہ الزام لگانا غیر قانونی ہے کہ ماؤں اور بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں؟
انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا کوئی ایسا ویڈیو ثبوت ہے، جس سے ثابت ہو کہ خدیجہ شاہ نے گلبرگ میں عسکری ٹاور کو توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا تھا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تھا کہ سیاسی رہنما کی کال پر احتجاج کرنا معاشرتی معمول ہے، جج نے کہا کہ حکومت شہریوں کو پُرامن احتجاج کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ایک اور پیشرفت میں انسداد دہشت عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناختی پریڈ کی گلبرگ پولیس کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں کیس سے ڈسچارج کر دیا۔
جج ابح گل نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ملزمہ کے خلاف صرف دو مقدمات درج ہیں۔
جج نے کہا کہ پولیس کی جانب سے نئے کیس میں ملزمہ کی شناخت پریڈ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
درخواست خارج ہونے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو واپس جیل بھیج دیا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

