Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈھنگ کی بات
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈھنگ کی بات

ایڈیٹرستمبر 17, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی تھوڑی دیر پہلے میرا ایک عزیز دوست اٹھ کر گیا ہے، آج وہ بالکل کوئی اور شخص دکھائی دے رہا تھا، وہ نہیں،جسے میں کئی دہائیوں سے جانتا ہوں۔ اچھی انسانی قدروں کا حتیٰ المقدور حامل شخص، مگر جو مجھ سے ابھی مل کر گیا ہے وہ تو بہت عجیب و غریب تھا۔ اس نے آتے ہی مجھے کہا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے پاگل ہو گیا ہے اور پھر اس نے اپنے پاگل پن کی جو کہانی سنائی، اس نے مجھے پریشان کر کے رکھ دیا۔ اس نے مجھے کیا بتایا، میں نے اسے کیا جواب دیا، پہلے اس کا احوال اسی کی زبانی آپ کو سنائوں گا اور آخر میں اپنا جواب۔میرا یہ دوست جس کا چہرہ اجڑا پجڑا لگ رہا تھا، جس کی زبان میں لکنت محسوس ہو رہی تھی مگر وہ آگ کا گولہ بنا ہوا تھا، جو آج بات بات پر ہائپر ہو رہا تھا، اس نے پوری کرسی پر آدھا بیٹھتے ہوئے کہا کہ عطا میں پاگل ہو گیا ہوں، مجھے الٹے سیدھے خواب آرہے ہیں، جن کا کبھی کوئی جزو بھی میری سوچ میں نہیں آیا تھا۔ ایک خواب میں میںنے یہ دیکھا کہ میں ایک دن ویگن میں بیٹھ کر ایک دوست سے ملنے اس کے گھر جاتا ہوں، دروازے پر دستک دیتا ہوں تو اندر سے میرا ایک سابقہ ڈرائیور نکلتا ہے جسے وفات پائے کئی سال گزر چکے ہیں۔ وہ مجھے پہچانتا تک نہیں، کہتا ہے آپ باہر بیٹھیں، میں صاحب کو بلاتا ہوں۔ پھر اچانک یہ منظر بدل جاتا ہے اور میں خود کو ایک سڑک کنارے چٹائی پر بیٹھا دیکھتا ہوں، میرے ساتھ ایک بزرگ بیوہ بیٹھی ہے، میں جس کے گھر میں رہتا ہوں مگر یہ تو معدے کی بدہضمی کے خواب ہیں، میرا اصل پاگل پن یہ ہے کہ میں نے اپنے ایک عزیز ترین دوست کو فون کرکے اپنے گھر بلایا اور اس کی اتنی توہین کی جو میں کسی کی کر ہی نہیں سکتا تھا۔ میں نے ٹریفک سگنل پر کھڑے ایک فقیر کو گالیاں دیں۔ ایک محفل میں میرے کچھ فین میرے ساتھ سیلفیاں بنانا چاہتے تھے، میں نے کہا میں ہر ایرے غیرے کے ساتھ سیلفی نہیں بناتا۔ ایک اور محفل میں ایک پڑھے لکھے شخص کو میں نے روکا اور کہا تم جانتے ہو میں کون ہوں، مگر تم مجھے سلام کئے بغیر گزر رہے تھے، تم کیا سمجھنے لگ گئے ہو خود کو؟ عطا، یہ تو کچھ بھی نہیں، کل میں نے اپنے گھر میں وہ تباہی مچائی کہ میرے بچے پریشان ہو گئے۔ میں اپنی تصنیفات کو کوڑے کے ڈبے میں پھینکتا رہا۔ اپنے کئی قیمتی سوٹ جو باہر سے خرید کر لایا تھا، چن چن کر نکالے اور باہر لان میں انہیں آگ لگا دی۔ میں اب انسان کو انسان نہیں سمجھتا سوائے ان کے جو صرف مجھے خوش کرنے اور میری خوشامد کیلئے پیدا کئے گئے ہیں۔ میں نے ترقی کا جو سفر طے کیا، وہ صرف میری اپنی ذہانتوں اور محنت کا نتیجہ ہے مگر میں تو اس حوالے سے پتہ نہیں کتنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا کرتا تھا۔
میں نے اپنے دوست کا یہ ذہنی انتشار بہت صبر مگر شاید اندرونی کرب کے ساتھ سنا اور پھر اس سے کچھ کہنے کی اجازت لے کر جون ایلیا کی طرح کہا جانی، میں تمہارے اضطراب کے سب اندرونی اور بیرونی اسباب سے واقف ہوں۔ میں تمہارے کردار کے ہر پہلو سے واقف ہوں چنانچہ جانتا ہوں، تم اپنے رویوں کی روشنی میں دوسروں کو بھی اپنے جیسا دیکھنا چاہتے ہو، جو خواہش تو اچھی ہے مگر پوری ہونا ممکن نہیں۔ تم اپنے گھریلو ملازموں کے ساتھ فیملی ممبرز کی طرح رہتے ہو۔ گھر سے باہر جاتے ہو اور بھوک لگے تو تم اور تمہارا ڈرائیور ایک ٹیبل پر آمنے سامنے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ تم کسی محفل میں جاتے ہو تو سینئر کے طور پر اپنے بعد کی نسل سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ تمہیں زمین پر پائوں نہ رکھنے دیں۔ وہ تم سے اور تم ان سے گھل مل جاتے ہو، تم سیاسی نظریات بھی رکھتے ہو اور ماضی اور حال کے چار ادوار میں ان کی قیمت بھی ادا کی ہے مگر تمہاری دوستیاں ہر سیاسی جماعت سے وابستہ افراد سے ہیں۔ تم دشمنیاں نہیں دوستیاں پالتے ہو۔ تم سے صرف منافقت برداشت نہیں ہوتی۔ پاکستان کو ان ملکوں کی صف میں دیکھنا چاہتے ہو جہاں سب مذاہب، سب مسالک کیلئے امان ہو، جہاں کا نظام وہاں کے عوام کی ہر ضرورت کا ضامن ہو۔ میرے دوست ابھی تمہاری مزید خوشامد کی کافی گنجائش موجود ہے، تاہم اتنی بھی مجبوراً تمہاری ذہنی حالت بہتر بنانے کیلئے کی ہے مگر اب کام کی بات بھی سن لو!اور کام کی بات یہ ہے کہ تم ایک انتہا سے دوسری انتہا کی جانب نکل گئے ہو۔ پہلی انتہا بہت اچھی ہے لیکن وہ اس معاشرے میں کام نہیں کرتی، جہاں کے نظام نے محروم طبقے کو ذلت کا رسیا بنا دیا ہو۔ ہاں رسیا، کئی گھروں میں کام کرنے والوں کی زبانی میں نے سنا کہ آج ان کے صاحب نے ان کو ایسی ایسی ماں بہن کی گالیاں دیں کہ دل خوش ہو گیا۔ میرا صاحب بہت موذی آدمی ہے۔ تم آج کے بعد صرف اس کو عزت دیا کرو جو ہضم کر سکتا ہو، ان سے اتنا ہی پیار کیا کرو جو تم سے جتنا کرتے ہیں، خواہ مخواہ ہر کسی کے صدقے واری جانے کی ضرورت نہیں۔ لوگوں کی غلطیاں پہلے ہی کی طرح معاف کرتے رہو مگر کسی کو ڈکٹیشن نہ دینے دو۔ ان سے دور رہو جو رشتوں کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
میں نے اپنے دوست کو اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کہا تھا، مگر میں سب کچھ کیوں بتاؤں، خود میں نے بھی تو زندگی میں کوئی ایک آدھ ڈھنگ کی بات سیکھی ہی ہو گی نا، کہ وہ ڈھنگ کی بات کیا ہے فی الحال یاد نہیں جب یاد آئی تمہیں ضرور بتاؤ ں گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:عدالتی سرعت رفتاری کا الوداعی طمانچہ
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:مشاعرے اور آئی پی پی میں مماثلت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.