Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد

ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

ایڈیٹراگست 25, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iman mazari and ali wazir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ ایمان مزاری کی دائر درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
جمعرات کو انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین کی عدالت میں ایمان مزاری، علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے، اکسانےکے کیس کی سماعت ہوئی، ایمان مزاری، علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکیورٹر راجانوید نے ایمان مزاری، علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیر کا وائس میچنگ، فوٹو گریمیٹک کروا لیا ہے۔ایمان مزاری کو صفحہ دیاگیا جس کو دیکھ کر تقریر کی۔ تفتیش کرنی ہےکہ کس نے تقریر کے لیے صفحہ دیا۔
تفتیشی افسر نےکہا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ شہر سے باہر کیا۔
جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ریمارکس دیے کہ شہر سے باہر جا کر وائس میچنگ اور فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ کروانا تفتیشی افسر کا کام ہے، تین دن ریمانڈ پر دیے گئے، کیا پراگریس کی ہے؟میں نے پہلے دن آکر کہا تھا کہ بےگناہ کو بےگناہ قرار دیاجائے گا، انصاف کیا جائے گا،عدالت صرف انصاف پر مبنی فیصلہ کرےگی۔
جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔
وکیل صفائی زینب جنجوعہ نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری ایک خاتون ہیں،ضمانت پر دلائل آج سن لیں۔
جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کہا کہ آج درخواست ضمانت پر بحث نہیں ہوسکتی، نوٹس جاری کر رہا ہوں۔
وکیل صفائی کی جانب سے ایمان مزاری کی شیریں مزاری سے ملاقات کی درخواست پر جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کہا کہ ایمان مزاری کو ماں سے ملاقات کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ 18 اگست کو اسلام آباد میں پی ٹی ایم کا جلسہ ہوا تھا ، جس کے بعد ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔دونوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسائفر کیس کی بند کمرہ سماعت: شاہ محمود کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع
Next Article فاطمہ ہلاکت کیس: مرکزی ملزم اسد شاہ کا سسر بھی مقدمے میں نامزد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.