اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے 3 بوئنگ 777 طیاروں سمیت 11 ہوائی جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا کیونکہ ادارےکو ڈالر کی بےقابو اڑان اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کے قریب طیاروں کو چلانے والی پی آئی اےکو فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ 3 سال سے سپیئر پارٹس کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث 11 طیارے گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔
ان میں سے 3 بوئنگ 777 طیاروں میں سے 2 کو 2020 میں اور ایک کو 2021 میں گراؤنڈ کیا گیا تھا، 5 اے-320 طیارے بھی گراؤنڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 2 طیارے 2021 میں اور 3 طیارے 2023 میں گراؤنڈ کیے گئے، علاوہ ازیں پی آئی اے نے 3 اے ٹی آر طیارے بھی گراؤنڈ کیے جن میں سے پہلا 2020، دوسرا 2022 اور تیسرا 2023 میں گراؤنڈ کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ سپیئر پارٹس خریدنے کے لیے فنڈز کی کمی کے باعث 11 طیارے گراؤنڈ کیے گئے ہیں کیونکہ کمپنی کو ڈالر پر انحصار سمیت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں 31 طیارے شامل ہیں، گراؤنڈ کیے گئے 11 طیاروں میں سے 3 طیارے (بوئنگ 777، ایئربس اور اے ٹی آر) انجن اور دیگر پرزوں کی کمی کے باعث ناقابل مرمت ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ پی آئی اے اس وقت بقیہ 20 طیاروں کے ساتھ فعال ہے اور دستیاب طیاروں کے مطابق فلائٹ آپریشن جاری ہے، اگر پروازیں (خاص طور پر بین الاقوامی روٹس پر) بڑھائی گئیں، تو پی آئی اےکو طیاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پی آئی اے کی ویب سائٹ کے مطابق 19 ممالک پر مشتمل پی آئی اے کا نیٹ ورک ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا تک پھیلا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ایس ایس اے) کے دفتر کو پی آئی اے انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کارپوریشن کی سرگرمیوں کو ہموار کرنے کے لیے بند کر دیا۔
ایس ایس اے کے سیکریٹری جنرل صفدر انجم نے اپنے دفتر کی بندش کو غیرقانونی اور ادارے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔
دوسری جانب پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے خلاف پیپلز یونٹی کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا اور راولپنڈی میں پی آئی اے کا دفتر 2 گھنٹے تک بند رہا۔
ایک پریس ریلیز میں پیپلز یونٹی نے کہا کہ ان کے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، نجکاری کے عمل کو روکنے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ملک بھر میں 2 گھنٹے کی طویل ہڑتال منگل کو (آج) بھی جاری رہے گی۔
پیپلز یونٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور وہ آج سے احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں موجود تمام دفاتر تک پھیلا دیں گے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
منگل, ستمبر 15, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

