ملتان ( اے پی پی ) احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر،اد یب اورماہر تعلیم پروفیسر شہزاد احمد خان کو پنجاب یونیورسٹی نے کشمیریات میں ماسٹرز کی ڈگری دے دی جس کے بعد شہزاد احمد خان نے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے ایم اے کی 14ڈگریاں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پروفیسر شہزاد احمد خان گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طورپرفرائض انجام دے رے ہیں۔ اس سے قبل وہ ابلاغیات میں ایم۔ایس۔سی اور انگریزی ادب،اردو ادب،فلسفہ،بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات، تاریخ ، ایجوکیشن،اسلامیات، پاکستان سٹڈیز،فارسی، پنجابی اور سرائیکی میں ایم اے کی ڈگریاںحاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایل۔ایل۔بی اور ایم فل بھی کر چکے ہیں۔جامعہ کراچی سے ان کا پی ایچ-ڈی ( اردو) کے لئے تحقیقی مقالہ بعنوان”عاصی کرنالی ۔احوال وآثار”پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ۔شہزاد احمد خان کے تین شعری مجموعے منظرعام پرآچکے ہیں جبکہ دیگر کتب اشاعت کے مراحل میں ہیں۔
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

