اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف فرانس کا دورہ مکمل کر کے نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نگراں وزیراعطم کے نام پر مشاورت ہوگی۔
علاوہ ازیں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم پارٹی اجلاس بھی ہوگا، جس میں لیگی قائدین بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

