Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » 117بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، نیب نے فرح گوگی کو شوہر سمیت طلب کرلیا
اہم خبریں

117بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، نیب نے فرح گوگی کو شوہر سمیت طلب کرلیا

ایڈیٹرجون 6, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and farah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات میں فرحت شہزادی اور احسن جمیل کے نام117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پر آئے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپےکی مبینہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئیں، 2021 میں فرحت شہزادی نے ایف بی آر کو 97 کروڑ روپے کے اثاثہ جات ظاہر کیے تھے، دونوں کی ملکیت میں 10کمپنیوں کا بھی پتہ لگایا گیا، یہ کمپنیاں مبینہ طور پر مالی لین دین کے لیے استعمال ہوتی رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیم نے فرحت شہزادی کے لیےکام کرنے والےکیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا ہے، کیش بوائے نے مجموعی طور پر 860 ملین کیش ٹرانزیکشنز کا اعتراف کیا، شواہد نیب نے حاصل کرلیے، ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ روپے وائٹ کرائے، ایمنسٹی اسکیم میں 32 کروڑ روپے مالیت کو زرعی پیداوار کا حصول ظاہر کیا گیا جب کہ ملزمان کی ملکیت کوئی زرعی اراضی نہیں تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے اثاثہ جات میں 3 سال میں مبینہ طور پر 420 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ملزمان نے 2018 سے 2021 کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کی جائیدادیں بھی بنائیں، فرحت شہزادی اور شوہر کے نام دبئی میں ایک لگژری فلیٹ کا انکشاف بھی ہوا جسے ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا گیا، فرحت شہزادی اور ان کے شوہر ڈیفنس لاہور میں 8 جائیدادوں کے مالک نکلے جس میں کمرشل پلازہ بھی شامل ہے،لاہور میں کروڑوں مالیت کا4کنال کا پلاٹ بھی جائیداد میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں 2 کنال کا بنگلہ ملزمان کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے مذکورہ بنی گالہ اراضی 530 ملین روپے میں حاصل کی، نیب تحقیقات میں احسن جمیل گجر اور فرحت شہزادی کے نام 19 گاڑیاں بھی پائی گئی ہیں۔
نیب لاہور نے بزدار دور میں ہونے والی تمام غیر ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ اور ٹھیکوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں، ملزمان کے خلاف بیوروکریسی کے تبادلوں کے عوض کروڑوں روپے بٹورنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، نیب نوٹس میں ملزمان کو 8 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، عدم تعاون کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی سےانتباہ کیا گیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآڈیو لیکس کمیشن کیس: جج پر الزامات لگاکر بینچ سے الگ ہونےکا نہیں کہاجاسکتا: چیف جسٹس
Next Article آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.