گوجرہ میں مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے باعث 7 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم حادثہ گوجرہ کے علاقے دھرم کوٹ اسٹاپ پینسرہ روڈ کے قریب پیش آیا، مسافر وین سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ وین میں 25 مسافر سوار تھے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 2 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے جب کہ 5 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

