ملتان۔(اے پی پی):اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈپروسیجربل کی سماعت کے موقع پرپاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی اپیل ناکام ہوگئی ۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز وکلاءنے معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ملتان کی ضلعی عدالتوں اورہائی کورٹ بنچ میں بھی مقدمات کی سماعت جاری رہی اوروکلاءکی جانب سے بارکونسل کی اپیل نظرانداز کردی گئی ۔
سینئر ماہر قانون قیصر عباس صابرنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں خود اس وقت ہائی کورٹ میں موجودہوں یہاں مقدمات کی سماعت ہورہی ہے وکلاءکے لئے ان کے سائل زیادہ اہم ہیں ،عید قریب ہونے کی وجہ سے آج کل ضمانتوں کے مقدمات زیرسماعت ہیں وکلاءکی بھی کوشش ہے کہ ان کے سائلوں کے پیارے عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں ۔
پیر, نومبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

