سکھر : کشمور میں قتل ہونیوالے آئی بی اے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کی نمازجنازہ سکھر میں ادا کردی گئی ۔
گزشتہ روز پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر کے اسسٹنٹ پروفیسر اجمل ساوند کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر اجمل ساوندکی نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ ملزمان نے پی ایچ ڈی پروفیسر کو قبائلی تصادم کےتنازع پر قتل کیا ، اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں، چھاپوں کے دوران اب تک پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سندرانی قبیلے کے افرادکے گھروں کی تلاشی بھی جاری ہے جبکہ حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

