Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سپریم کورٹ نے آئین میں مداخلت کر کے بحران پیدا کیا : مریم نواز
اہم خبریں

سپریم کورٹ نے آئین میں مداخلت کر کے بحران پیدا کیا : مریم نواز

ایڈیٹرمارچ 26, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
maryam nawaz leaves pakistan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ بحران نے اس وقت جنم لیا جب حمزہ شہباز شریف کی حکومت میں 25 اراکین کو تحریک انصاف کی جھولی میں ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ نے آئین کو ری رائٹ کیا، یہ قانون اور آئین پر بہت بڑا بدنما داغ ہے اور اسی سے اس بحران نے جنم لیا۔
مریم نواز نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تقاریر میں بات کرتی رہی ہوں کہ اس ملک میں ترازو کے دو پلڑے برابر نہیں ہیں، پہلے ترازو کے پلڑے برابر کرو، پھر الیکشن کراؤ، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے کیونکہ ہم سلیکٹ ہو کر نہیں بلکہ الیکٹ ہو کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست صرف اس بات پر منحصر ہے کہ کونسا تقرر کب ہو رہا ہے اور کل لاہور کے جلسے میں شیخ رشید کے منہ سے یہ بات نکل گئی کہ یہ چاہتے ہیں کہ اکتوبر میں الیکشن اس لیے ہوں کیونکہ اکتوبر میں یہ چیف جسٹس چلے جائیں گے اور دوسرے چیف جسٹس آجائیں گے، تو مجھے اندازہ ہوا کہ ان کی ساری سیاست تقرریوں کے گرد گھومتی ہے، پہلے ان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے کردار تھے جو اب جاچکے ہیں تو اب انہوں نے جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈ لی ہے جس پر یہ تکیہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے لانگ مارچ اسی لیے کیا کہ آرمی چیف کے تقرر کو متنازع بنایا جائے اور اس کو روکا جائے کیونکہ ان کی پوری سیاست تقرریوں، بیساکھیوں اور سہولت کاروں کے اردگرد گھومتی ہے، ایک سہولت کار چلے گئے، انہوں نے کانوں کو ہاتھ لگایا اور اب یہ عدلیہ میں ان کی باقیات پر تکیہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نواز شریف کا کیس پوری دنیا کا واحد کیس ہے جس میں وزیراعظم کو صرف اس لیے نکال دیا کیونکہ اس کے اقامہ کی مدت ختم ہو گئی تھی اور اس نے جو اپنے بیٹے سے جو تنخواہ لینی تھی وہ نہیں لی، اتنے بڑے بڑے قانونی دماغ بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل جنرل باجوہ نے یہ بات کہی کہ بیگمات کے کہنے پر اور ان کے دباؤ پر یہ فیصلے ہوتے ہیں، ہم نے تو ہمیشہ سنا تھا کہ قانون اندھا ہوتا لیکن آج پہلی مرتبہ پتا چلا کہ بیگمات کے کہنے پر بھی فیصلے ہوتے ہیں اور اس کا ثبوت پوری قوم نے دیکھا کہ جب پاناما بینچ کا فیصلہ ہونا تھا تو اس دن جسٹس کھوسہ، جسٹس ثاقب نثار ہو یا پاناما بینچ کے دیگر جج ہوں، ان کے بچے اور بیویاں عدالت میں موجود تھے اور ان کو فیصلوں کا پہلے سے علم تھا اور ان کی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر فیصلے ہو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شخص عدالت میں نہیں جاتا، وہ چھپ کر بیٹھتا ہے، عدالت کی توہین کرتا ہے اور وہ جب بھی عدالت میں جاتا ہے تو اسے تھوک کے حساب سے ضمانت ملتی ہے، 12 مقدمات میں پانچ، پانچ منٹ میں ضمانت ملتی ہے، نواز شریف کے مقدمے جھوٹے تھے، سچے نہیں تھے، یہاں پر ٹیریان خان کا مقدمہ سچا ہے، توشہ خانہ سے تحفے سب نے لیے ہوں گے لیکن یہ پہلا شخص ہے جس نے تحفے چوری کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا جو فیصلہ آیا ہے اس میں ہر صفحے پر ناقابل تردید ثبوت ہیں، اگر وہ سچا نہ ہوتا تو سات سال یہ اس پر سانپ بن کر نہ بیٹھا ہوتا، سات سال اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اور پھر چار سال اپنی حکومت میں کھلنے نہیں دیا، وجہ یہ ہے کہ ان کے ہاتھ رنگے ہوئے تھے لیکن وہ عدالت میں پیش ہونے سے انکاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری عدالت میں سو سے زیادہ پیشیاں ہوئیں، نواز شریف کی 200 سے زائد پیشیاں ہوئیں لیکن ہم تو کبھی عدالت میں جتھے لے کر نہیں گئے، پھر جب پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے زمان پارک جاتی ہے تو وہاں سے پیٹرول بم پھینکے جاتے ہیں اور پولیس والوں کے سر پھوڑے جاتے ہیں، پاکستان کا آئین اور قانون کہاں سو رہا ہے، کیوں اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ باقیوں سے سوتیلوں جیسا سلوک ہوتا ہے اور اس سے لاڈلے والا سلوک ہوتا ہے، کون ہے جو اس کو آج بھی تحفظ فراہم کر رہا ہے، قوم کو یہ سوال پوچھنا چاہیے، اگر آپ نے کوئی چوری نہیں کی تو جاکر جواب دے دیں، آپ کیوں چھپے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت پسند کارکن ہوں اور سمجھتی ہوں کہ الیکشنز کے علاوہ پاکستان کا کوئی حل نہیں ہے، ہر پانچ سال کے بعد الیکشن ہونے چاہئیں لیکن سیاسی استحکام ہونا چاہیے، ہم الیکشن سے فرار حاصل نہیں کرنا چاہتے، ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے بھی۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہوا ہے تو آپ کو آئین یاد آگیا ہے، آپ کو آئین اس وقت کیوں نہیں یاد آیا جب 0-5 سے سپریم کورٹ نے آپ کو ڈکلیئر کیا تھا کہ آپ پاکستان کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین توڑنے والے ہیں، قاسم سوری رولنگ پر جو اسمبلی توڑی گئی تھی اس پر سپریم کورٹ نے 0-5 کے فیصلے سے کہا تھا کہ کھلے عام آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور آئین کو توڑا گیا ہے، جو شخص آئین کو توڑتا ہے اس پر آئین کی کونسی شق لگتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تو ایکسپائر اقامہ رکھنے پر سزا دے دیتے ہیں اور تاحیات نااہل کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ آئین توڑا گیا ہے لیکن اس آئین توڑنے والے کی سزا کدھر ہے، کیا یہ کوئی چھوٹا جرم ہے، اگر حکومت نے اس پر پٹیشن دائر نہیں کی ہے تو یہ حکومت کی کمزوری ہے، آج بھی کچھ نہیں بگڑا اور سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل ہونی چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ سوال یہ بنتا ہے کہ ایک ایسا شخص نے جس نے آئین، جمہوریت اور اسمبلیوں کو بچوں کا کھیل سمجھا ہے، اس شخص کے فیصلوں پر یہ ملک کیسے چلے گا، وہ جب چاہے اسمبلی توڑ دے، جب چاہے الیکشن کروا دے، جب چاہے کسی کی تقرری کو متنازع بنا دے، جب چاہے ملک میں انارکی پھیلا دے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن انہوں نے زبردستی تحلیل کروائی، آپ ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانے کے لیے اسمبلی توڑتے ہیں تو کیا اس شخص کے فیصلوں پر ریاست چلے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ یہ بات وہاں سے شروع ہوتی ہے جب حمزہ شہباز شریف کی حکومت میں 25 اراکین کو آپ نے تحریک انصاف کی جھولی میں ڈالنے کے لیے آئین کو ری رائٹ کیا، جس طرح اقامہ کا فیصلہ کوئی دنیا کی عدالت درست نہیں کہہ سکتی بالکل اسی طرح جو آئین کو ری رائٹ کیا گیا اس کو ری رائٹ کرنے والے بھی کوئی جواز پیش نہیں کر سکتے، یہ قانون اور آئین پر بہت بڑا بدنما داغ ہے اور اسی سے اس بحران نے جنم لیا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مریم نواز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمردم شماری میں لوگوں کو وہیں شمار کیا جائے گا جہاں وہ رہائش پذیر ہیں، عہدیدار ادارہ شماریات
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : ایسٹ انڈیا کمپنی پاکستان لمیٹڈ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.