Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مردم شماری میں لوگوں کو وہیں شمار کیا جائے گا جہاں وہ رہائش پذیر ہیں، عہدیدار ادارہ شماریات
اہم خبریں

مردم شماری میں لوگوں کو وہیں شمار کیا جائے گا جہاں وہ رہائش پذیر ہیں، عہدیدار ادارہ شماریات

ایڈیٹرمارچ 26, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
census
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سندھ میں مردم شماری کا عمل 60 فیصد سے زیادہ مکمل ہوچکا ہے، اس حوالے سے ادارہ شماریات کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ’لوگوں کو اس علاقے یا شہر میں شمار کیا جائے گا جہاں وہ رہتے ہیں اور جہاں کے وسائل وہ استعمال کرتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ ان کے شناختی کارڈ پر کہاں کا پتہ درج ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے والی ٹیموں نے اب تک صوبے میں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو شمار کرلیا ہے، جن میں سے 85 لاکھ صرف کراچی میں مقیم ہیں۔
تازہ اعداد و شمار چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم ظفر نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کے دوران بتائے۔
ڈاکٹر نعیم ظفر نے ملک بھر میں جاری مردم شماری کے حوالے سے کچھ افواہوں کی بھی تردید کی، انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو آغاز میں چند رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کو ان کے مطالبے کے مطابق ’ڈیجیٹل مردم شماری مانیٹرنگ ڈیش بورڈز‘ تک رسائی دی گئی ہے۔
انہوں نے تازہ مردم شماری کے تحت اب تک جمع ہونے والے ڈیٹا کی تفصٰلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پاس تقریباً 97 لاکھ خاندان درج ہیں، 61 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی گنتی کی جا چکی ہے اور باقی کے لیے کارروائی جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اب تک ہم سندھ میں 3 کروڑ 14 لاکھ افراد کو شمار کرچکے ہیں اور اس بار مردم شماری کے دوران ہم نے صرف لوگوں کی گنتی یا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا جو ہم گزشتہ مردم شماری کے دوران کرتے تھے بلکہ ہم نے ہر وہ چیز بھی شمار کی ہے جو سماجی امور اور اقتصادیات سے متعلق ہے‘۔
ڈاکٹر نعیم ظفر کی جانب سے پیش کیے گئ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ افراد شمار کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک کروڑ 64 لاکھ مرد، ایک کروڑ 50 لاکھ خواتین اور ایک ہزار 496 خواجہ سرا ہیں۔
کراچی کی اب تک شمار کی گئی آبادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 85 لاکھ لوگ کراچی میں رہتے ہیں۔
ڈیجیٹل مردم شماری کے بارے میں حکومت سندھ کے تحفظات اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانیوں کے بارے میں سوال کے جواب میں ڈاکٹر نعیم ظفر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام صوبائی انتظامیہ کو مردم شماری کی نگرانی کے ڈیش بورڈز تک رسائی کی اجازت دی ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے مردم شماری کے آغاز سے زیرگردش غلط فہمیوں کی وضاحت کی اور حیرت کا اظہار کیا کہ پہلے دن سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سب کچھ واضح کرنے کے باوجود یہ افواہیں کیوں پھیلائی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر نعیم ظفر نے کہا کہ ’ہر کوئی یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلے کہ ہر شہری کو اس علاقے یا شہر میں شمار کیا جائے گا جہاں وہ رہتا ہے اور جس کے وسائل وہ استعمال کرتا ہے، اس چیز سے قطع نظر کہ اس کا شناختی کارڈ کس جگہ کا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بات پہلے دن سے ہی واضح تھی، آپ کا شناختی کارڈ یقیناً آپ کے ووٹ یا دیگر چیزوں کا تعین کرتا ہے لیکن جب مردم شماری کی بات آتی ہے تو آپ کو وہاں شمار کیا جائے گا جہاں آپ رہتے ہیں اور جس جگہ کے وسائل استعمال کرتے ہیں‘۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سندھ میں سیلاب زدگان کی نقل مکانی کسی بھی ضلع کی آبادی کی اصل تعداد کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ مرمد شماری کے لیے وضع کردہ طریقہ کار ایسے آفت زدہ طبقات کو شمار کرنے کے لیے خاص طور پر مرتب کیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ’مثال کے طور پر سیلاب کے بعد اپنے آبائی قصبوں اور دیہاتوں سے ہجرت کرنے والے تقریباً 22 لاکھ لوگوں کے لیے ہمارے پاس ہجرت یا نقل مکانی کا ذکر کرنے کے لیے ایک آپشن موجود ہے، پھر ہم ان کا ڈیٹا صوبائی حکومت کے ساتھ شیئر بھی کریں گے، ہم آبادی کی حتمی گنتی میں ہجرت کرنے والوں کے لیے ایک علیحدہ ٹیبل بھی بنائیں گے جس میں سیلاب زدگان کی تفصیلات ہوں گی‘۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآپ کا خط یکطرفہ اور پی ٹی آئی کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے: وزیراعظم کا صدرکو جوابی خط
Next Article سپریم کورٹ نے آئین میں مداخلت کر کے بحران پیدا کیا : مریم نواز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 13, 2026

دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 13, 2026

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.