اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر تک جاری رہے، آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے جسے 2 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔
حکام کےمطابق پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

