بھونیشور:چار بار عالمی چیمپیئن پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا
بھارت میں کھیلے جا رہے اس میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ ایونٹ کے تمام میچز بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور اور راوکرکیلا میں کھیلے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، فرانس اور جنوبی افریقہ جبکہ گروپ بی میں بیلجیئم، جرمنی، جاپان اور کوریا شامل ہیں۔
گروپ سی میں چلی، ملیشیا، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ اور گروپ ڈی میں ہندوستان، انگلینڈ، سپین اور ویلز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 52 سال قبل 1971 میں ہوا تھا، اس ٹورنامنٹ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور پاکستان نے فائنل میں سپین کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، پاکستانی ٹیم 4 ٹائٹلز جیتنے والی واحد کامیاب ٹیم بھی ہے۔لیکن یہ ٹیم اب 17 ویں نمبر پر ہے
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

