سکھر: احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگانے کے بعد عدالت نے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔
وفاقی وزیر کے وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کوبیرون ملک علاج کی اجازت دے دی ہے، خورشید شاہ کو 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی۔
خورشید شاہ کے وکیل کے مطابق عدالت نے ای سی ایل سےخورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔
خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس پر نیب عدالت نے درخواست کی روشنی پر ایم ایس سول اسپتال کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو بیک بون ڈسک سمیت دیگر امراض کا سامنا ہے، تشخیص کیلئے خورشید شاہ کا بیرون ملک جانا لازمی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا

