Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قسور عباس کی خصوصی رپورٹ : آڈیو لیکس ، سیلاب اور سیاست دانوں کی الزام تراشیاں
قسور عباس

قسور عباس کی خصوصی رپورٹ : آڈیو لیکس ، سیلاب اور سیاست دانوں کی الزام تراشیاں

ایڈیٹراکتوبر 2, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan cypher
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماضی میں ایک دوسرے کو کرپشن،لاقانونیت،غربت،بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ قرار دینے والی ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں اور سیاستدان ماسوائے جماعت اسلامی کے کسی نہ کسی حالت میں اقتدار کا حصہ ہیں مگر بد قسمتی سے ان کی اس شراکت داری کا عوام کو ذرہ برابر بھی فائدہ نہیں ہورہا بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز نے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے قوم کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے تاکہ ان کی خراب کارکردگی عوام کی آنکھوں سے اوجھل رہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ عوام کا سیاسی شعور اب پہلے جیسا نہیں رہا اور نہ ہی سیاست کسی خاص طبقے تک محدود رہی ہے بلکہ اب ملک کے ہر چوک چوراہے پر سیاست اور سیاستدانوں کی کارکردگی زیر بحث ہے اس کے باوجود اگر کوئی سیاستدان اور سیاسی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ وہ بغیر کارکردگی کے عوامی اعتماد کے حصول کو یقینی بنا پائے گی تو یہ اس کی خام خیالی کے سوا اور کچھ نہیں ہے کیونکہ اب زبانی کلامی دعووں اور وعدوں کا دور گزرچکا ہے موجودہ حالات میں کامیابی صرف اس کا مقدر بنے گی جس نے سابقہ دور اقتدار میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہوں گے وگرنہ ناکامی و شکست کا سامنا کرنے پڑے گا۔
ادھر وکی اور ڈان لیکس کے بعد آڈیو لیکس کا معاملہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے سیاسی حلقوں میں بھی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے کہ بظاہر عوامی درد رکھنے والے سیاسی رہنما کس قدر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں مگر دوسری جانب ان آڈیو لیکس کی ٹائمنگ سمیت کئی اہم باتیں لمحہ فکریہ ہیں کہ یہ ایسے موقعہ پر منظر عام پر لائی گئی ہیں جب وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاؤن تنظیم،ملکہ برطانیہ کی تعزیتی تقریب میں پاکستان کی نمائند گی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرکے وطن واپس آئے ہیں ۔
16اکتوبر کو ہونے والے حلقہ این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جہاں اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی جیت کیلئے لوگوں سے میل ملاقات اور مختلف برادریوں کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے وہاں سابق وزیر خارجہ و وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی بھی بیٹی مہر بانو قریشی کی جیت کے دعوے کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں مگر دونوں رہنما عوامی اجتماعات میں ایک دوسرے کو تنقید کو نشانہ بنانے کے ساتھ قومی سیاست پر بھی لب کشائی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے بلکہ موقع کی مناسبت سے وار کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں‌انتخابی مہم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کو دوام دینے کیلئے ا سحاق ڈار کو لائے ہیں،اسحاق ڈار پہلے ہی کرپشن میں ملوث ہیں اگر ان میں معیشت سنوارنے کی اہلیت ہوتی اور ملک کے ساتھ مخلص ہوتے تو وہ بیرون ملک فرار کیوں ہوئے،معیشت کو جو بیڑا غرق ہو چکا ہے اس تباہی کے ذمہ دار اسحاق ڈار اور پی ڈی ایم کی حکومت ہے، اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طور پر سستا کرکے حقائق کو چھپایا جس کا نتیجہ قوم آج بھگت رہی ہے۔
اسی طرح سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیلاب پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کیلئے اچھی مہم چلائی،وزیر اعظم ہاؤس کو چاہیے کہ وہ آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے،عمران خان خود ہی وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے پی ٹی آئی چیئر مین سے پوچھتے ہیں کہ اب انہوں نے کون سی تین وکٹیں گرانی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے بد ترین سیلاب کی وجہ سے تین کروڑ متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہیں یہ سیاست نہیں ان کی خدمت کا وقت ہے۔یقینا موجودہ وقت سیلابی پانی اور وبائی امراض میں مبتلا افراد کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے مگر اس حوالے سے تاحال وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سوائے بیانات اور دوروں کے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے جنہیں دیکھ کر لگے کہ وہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں مخلص ہیں حکومت کی طرف سے لیت و لعل اور تیزی سے بدلتے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے سیلاب زدگان نے اپنی مدد آپ کے تحت مکانات تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں مگر معاشی حالات سے تنگ دست اور اپنا سب کچھ سیلابی پانی کی نذ ر کرنے والے زیادہ تر خاندان تاحال کیمپوں میں موجود ہیں اور حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ماڈل ویلیج کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرائے تاکہ یہ بروقت مکمل ہوسکے۔دوسری جانب گزشتہ دنوں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملتان پہنچے اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ڈیرہ غازی خان بھی گئے۔جامعہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نومبر میں تعیناتی،آئین،میرٹ اور روٹین کے مطابق ہوگی،عمران خان کی ایوان صدر میں آرمی چیف سے ملاقات کی مجھ تک بھی معلومات پہنچی مگر وہ بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عدلیہ کے فیصلوں کا کچھ پتہ نہیں چلتا ایک ہی معاملہ پر مختلف معیار ہے جب ایک شخص کیلئے بین الاقوامی پریشر آیا یہ باعث تشویش ہے،چائنہ ہمارا اچھا دوست ہے مگر اس کو ناراض کردیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام جب تک اسمبلی میں موجود ہے کسی مائی کے لعل کو اسمبلی میں اسلام کے خلاف قانون سازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگھوٹکی میں معذور مجاور کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کر دیا گیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا جائے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.