چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان سے متعلق توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی۔
تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے اور لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔
یاد رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ چھٹیوں پر تھے اور ان کی جگہ جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

