ملتان:سابق وزیرخارجہ اورپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے ملتان میں اتوارکے روز نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 20انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن شفاف ہونے چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے۔ پیٹرول، تیل ،گھی اور دیگر اشیائے ضرورت کے نرخ آسمان پرہیں۔ ان چیزوں کانوٹس لیاجاناچاہیے۔
پی پی 217کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارزین حسین قریشی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ انہوں نے الیکشن میں مداخلت کی شکایت کی تھی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کارروائی کی۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ عوام نوٹوں کے بدلے ووٹ نہیں دیں گے۔ضمیر فروشی سے ملکی حا لات مزید خراب ہوں گے۔شاہ محمودقریشی نے مزید کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات چالیس سالہ کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے حالات پوری قوم نے دیکھے ہیں۔ وہاں معاشی بحران اچانک نہیں آیا ،معاشی حالات بتدریج خراب ہوئے اوربگڑتے چلے گئے۔ہمیں ایسے منصوبے بنانے چاہیے جس سے ہماری معاشی حالت سری لنکا جیسی نہ ہو۔
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

