Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اہم خبریں

قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایڈیٹرمارچ 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس کے واحد مجرم کی بریت کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی اپیل دائر کی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے 14 فروری کو قندیل بلوچ کے بھائی محمد وسیم کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 311 کے تحت ٹرائل کورٹ کی جانب سے 2019 میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان کی جانب سے دائر ریاستی اپیل میں دلیل دی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کی اپیل کی اجازت دیتے ہوئے قانون اور کیس کے حقائق کو اس کے حقیقی تناظر میں نہیں سمجھا۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مجرم کو بری کرنا انصاف کی ناکامی ہے۔
اپیل میں استدلال کیا گیا کہ سیکشن 164 سی آر پی سی کے تحت مجرم کا اقبالی بیان قائل کرنے کے لیے کافی تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے محض تکنیکی اور مفروضوں کی بنیاد پر اسے مسترد کر دیا۔
اس میں کہا گیا کہ عدالت نے اعتراف جرم کے حوالے سے فیصلے میں جو مشاہدات کیے ہیں وہ ملکی قانون کے خلاف ہیں اور قانون کی نظر میں پائیدار نہیں ہیں۔
اپیل میں استدلال کیا گیا کہ سائنسی شواہد کے اس دور میں بینچ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کی ڈی این اے رپورٹس کو نظر انداز کیا جو ہر لحاظ سے استغاثہ کا مقدمہ قائم کرتی ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ قندیل بلوچ کی موت اس کے والدین کے گھر میں ہوئی اور قانون شہادت آرڈر 1984 کے سیکشن 122 کے مطابق جرم میں عدم شمولیت کو ثابت کرنے کی ذمہ داری ملزم پر ہے۔
اپیل میں استدلال کیا گیا کہ مقتول کی لاش کے قریب سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کی رپورٹس نے مجرم کی جائے وقوعہ پر موجودگی اور اس کی بہن کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اپیل میں استدلال کیا گیا کہ عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور کیس کے حالات کا جائزہ اسے غیرت کے نام پر قتل کا ایک واضح کیس بنا دیتا ہے جو سیکشن 331 پی پی سی (فساد فی الارض) کے دائرے میں آتا ہے۔
اپیل میں مزید استدلال کیا گیا کہ اپیلٹ کورٹ نے پولی گراف ٹیسٹ پر غور نہیں کیا جو ملزم کے خلاف بہت مضبوط ثبوت تھا۔
استغاثہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے متوفی کے قانونی ورثا کی فہرست طلب کیے بغیر سمجھوتے کی بنیاد پر مجرم کو بری کر کے قانون کے خلاف کام کیا۔
اس میں کہا گیا کہ مقتول کا ایک نابالغ بیٹا ہے اور عدالت نے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے کیس میں اس نابالغ بچے کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔
اپیل میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور مجرم کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا بحال کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے عدالتی اعترافی بیان قلمبند کرتے ہوئے متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے کی جانے والی سنگین غیرقانونی کاروائی کے بعد مجرم وسیم کی اپیل منظور کی تھی۔
جج نے اپنے فیصلے میں مشاہدہ کیا کہ ایک بار اعتراف جرم کے ثبوت کو ضائع کر دیا جائے تو استغاثہ کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ تھا۔
جج نے کہا کہ میں اس حقیقت سے بخوبی واقف ہوں کہ ملک کی ایک مشہور شخصیت نے بغیر کسی گناہ کے اپنی جان گنوائی لیکن صرف یہی حقیقت اپیل کنندہ کی سزا کو برقرار رکھنے کے لیے ان وجوہات کی بنا پر متعلقہ نہیں ہے جن کے مطابق عدالتوں کو مقدمات کا فیصلہ قانون کے تحت کرنا ہوتا ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنصور آفاق کا کالم:احمد حسن ڈیہڑ،راشدہ ماہین ملک اورپی ٹی آئی
Next Article آمنہ مفتی کا کالم ’اڑیں گے پرزے‘: یہ کھیل ہے کیا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ستمبر 25, 2026

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.