Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اگست 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نوزائیدہ ریاست، نوزائیدہ بچے اور کمزورطبقات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مجھے میرا بچہ واپس کر دو…“ بین کرتی ماں اور ریاست کا ضمیر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا میں اذیت پسند ہوں ؟ ۔۔ مسعود قمر
افسانے

کیا میں اذیت پسند ہوں ؟ ۔۔ مسعود قمر

ایڈیٹراکتوبر 16, 20179 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
masood qamar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا میں ملامتی ہوں ؟ میں کیوں چاہتا ہوں لوگ مجھے برا بھلا کہیں ؟ میری محبتیں کیوں ایک دن ایک ہفتہ یا چند ماہ سے آگے نہیں بڑھ پاتیں ؟ محبتیں کیوں مجھ سے اُکتا جاتی ہیں ؟ انہوں نے اپنے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں، مہمانوں کے لئیے کھانے بنانے ہوتے ہیں ، پکوڑے تلنے ہوتے ہیں ۔۔۔ مگر میں کہتا ہوں پکوڑے نہیں کھاؤ گی تو مر نہیں جاؤگی۔ بس تم مجھے اپنی نظم سناؤ۔ وہ ایک دن، دو دن یا ایک ہفتہ پکوڑے تلنا بند کر دیتی ہیں۔ مگر چولہے پہ رکھی دنیاوی کڑاہی کے اندر رکھا روز مرہ کاموں کا تیل زور و شور سے اُبلنے لگتا ہے۔ وہ یہ ابلتا تیل کڑاہی سمیت میرے منہ پہ پھینک کے بازار سے پکوڑے منگوا کر کھانے لگتی ہیں۔
اور میں پھر اپنی قبر کی دیواروں پہ مُکے مارنے لگ جاتا ہوں کہ میں نے اُسے بازار سے پراندا خریدنے جانے سے کیوں منع کیا ، میں اُسے اپنی نظم شام کو بھی تو سُنا سکتا تھا اور اگر نہ بھی سُناتا تو کیا فرق پڑ جاتا۔ کتنی بار خود سے سے وعدہ کیا کہ اگر محبت کہے کہ میں دس منٹ بعد آتی ہوں تو چاہے وہ دس گھنٹے نہ آئے میں زندگی گزارے بغیر خاموشی سے جیتا رہوں۔ مگر نہیں میں تو پاگل ہو جاتا ہوں۔ میں اُس کے آس پڑوس پہ دستک دینی شروع کر دیتا ہوں کہ جاؤ دیکھو اگر وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی تو اس وقت کرتی کیا ہے۔ اور پھر ایک پیغام آتا ہے وعلیکم السلام۔
مجھے کوئی سمجھا سکتا ہے کہ محبت ، موسیقی اور شاعری کے علاوہ بھی کوئی کام ہے جو کرنا چاہیے ۔
دوسرے سارے کام ایسے ہی ہیں جیسے آپ کتاب پڑھتے ایک صفحہ سے دوسرے صفحہ تک جانے کے لیے وقفہ لیتے ہیں۔ میں بےوقوف نہیں ہوں کہ محبت جب دس منٹ کا کہہ کر دس گھنٹے نہیں آتی تو میں شور مچانا شروع کر دوں۔ میں پاگل اس وقت ہو جاتا ہوں جب وہ دس گھنٹے میں ہر دس منٹ بعد یہ کہتی ہے بس آخری روٹی ہے ، بس میں اماں کے کپڑے استری کر لوں ، بس پانچ منٹ میں دوپٹہ رنگا لوں ، مچھلی والے کی دوکان پہ لمبی قطار ہے ، رکشہ والے کے پلگ میں کچرا پھنس گیا ہے ۔۔۔ بس ابھی دس منٹ میں ابھی گھر پہنچ کر بات کرتی ہوں۔
میں ان دس گھنٹوں میں دس نظمیں لکھتا ہوں اور محبت کو جب یہ نظمیں سنا نہیں پاتا تو ان نظموں کو پھاڑ دیتا ہوں۔ میں پھٹی نظمیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہوں اور محبت اکتاہٹ میں وعلیکم السلام پھینک دیتی ہے۔ جی ہاں میں اذیت پسند ہوں مجھے پتہ ہوتا ہے کہ یہ محبت مجھ سے محبت نہیں کرتی مگر میں اُسے کہتا رہتا ہوں چاہے مجھ سے محبت نہ کرو مگر کہہ دو ‘مجھے تم سے محبت ہے‘۔ میں نے ایک محبت سے جب بھی پوچھتا کہ کیا تم کو مجھ سے محبت ہے ، وہ نفی میں سر ہلا دیتی اور پھر ایک دن ہمارا جھگڑا ہو گیا۔ تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا سب کچھ ختم ہو گیا ۔ تو محبت نے اقرار میں گردن ہلا دی ۔۔۔ آپ اس کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں کہ اس نے پہلی دفعہ اقرار میں گردن ہلائی تو کس فیصلے پہ ۔۔۔
آپ لوگوں کو پتہ ہی نہیں میں اس کیفیت میں ہوں۔ کتنی صدیاں گزر گئیں ہیں اس کو دیکھے حالانکہ اس نے دس منٹ پہلے دس منٹ کے بعد آنے کا کہا تھا اور ان دس منٹوں میں، میں بغیر زندگی کے جئے جارہا ہوں۔ میں پھر اپنی قبر میں آگیا ہوں مگر آپ کو پتہ ہے اس دفعہ محبت نے فرشتوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ فرشتوں نے میری قبر میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگ بک شاپ پہ کتاب خریدنے ، محبت کو شاعری سنانے اورموسیقی سننے ، سنانے کے علاوہ ۔۔۔۔۔ نائی سے بال بھی کٹوانے جاتےہیں۔ سائیکل کا پینکچر بھی لگواتے ہیں۔ دوکاندار سے مسور کی دال کے بھاؤ پہ بحث بھی کرتے ہیں۔
مجھے پتہ ہے، اس کو بھی پتہ ہے کہ میں نے اب یہ سب کیوں لکھا گیا ہے۔ مگر میں اذیت پسند ہوں میں وعلیکم کا منتظر ہوں۔
(بشکریہ : کارون ۔۔ ناروے )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹام اینڈ جیری سیریز والی مملکت ؟ ۔۔ وسعت اللہ خان
Next Article قیدی ، وجاہت مسعود روزنامچہ لکھتا ہے ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 27, 2026

نوزائیدہ ریاست، نوزائیدہ بچے اور کمزورطبقات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 26, 2026

مجھے میرا بچہ واپس کر دو…“ بین کرتی ماں اور ریاست کا ضمیر : شہزاد عمران خان کا کالم

اگست 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اگست 27, 2026
  • نوزائیدہ ریاست، نوزائیدہ بچے اور کمزورطبقات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم اگست 26, 2026
  • مجھے میرا بچہ واپس کر دو…“ بین کرتی ماں اور ریاست کا ضمیر : شہزاد عمران خان کا کالم اگست 26, 2026
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق اگست 26, 2026
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم اگست 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.