Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پیٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ : فی لیٹر بارہ روپے بڑھا دیا گیا
اہم خبریں

پیٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ : فی لیٹر بارہ روپے بڑھا دیا گیا

ایڈیٹرفروری 16, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
petrol
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر مزید 12 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا۔
خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 3 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 159 روپے 86 پیسے ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 154 روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے کیروسین 10 روپے 8 پیسے مزید مہنگا کردیا اور نئی قیمت فی لیٹر 126 روپے 56 ہوگی۔خزانہ ڈویژن نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کردیا، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ 16 فروری کو رات 12 بجے سے ہوگا۔
خزانہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سال کے شروع میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود 31 جنوری کو پیٹرول مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی ا ور اوگرا کی سمری کے خلاف ہدایت کی تھی۔
خزانہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے سیلز ٹیکس صفر فیصد اور پیڑولیم لیوی بجٹ اہداف کے برخلاف کم کردیا، جس کے نتیجے میں حکومت کو 35 ارب روپے کا یک دم سرمایے میں نقصان برداشت کرنا پڑا۔بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پیٹرول مہنگا کرنے کی تجویز منظور کرلی اور قیمتیں کم سے کم رکھی گئیں۔
قبل ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 14 روز کے لیے 6 سے 12 روپے تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔بینچ مارک خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 روز کے دوران 92 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 95 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ شرح مبادلہ میں معمولی بہتری آئی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ موجودہ ٹیکس کی شرح، درآمدی برابری کی قیمت اور شرح مبادلہ کی بنیاد پر پیٹرول (موٹر پیٹرول) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب تقریباً 8 روپے 35 پیسے اور 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں بالترتیب 6 روپے اور 5.5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل حکومت نے 31 جنوری کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے برخلاف اضافی 4 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی درخواست ملتوی کردی تھی۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔
خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے کے اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگی۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور کیروسین کی فی لیٹر قیمت میں 3،3 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت بالترتیب 144 روپے، 62 پیسے، 116 روپے 48 پیسے اور 114 روپے 54 پیسے ہوگی۔قبل ازیں یکم جنوری کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیٹرول مہنگا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کی تحقیق :سردار عبدالرب نشتر: پنجاب کے ’درویش‘ گورنر جو ’وزارت کے بھوکے تھے نہ سفارت کے‘
Next Article وزیراعظم وقت آنے پر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے، صدر مملکت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا

ستمبر 16, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.