Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:تیرا امام بے حضور،تیری نماز بے سرور!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:تیرا امام بے حضور،تیری نماز بے سرور!

ایڈیٹرجنوری 27, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لوگوں نے ایک وقت تھا کہ پائیدار قدروں اورجاندار شخصیتوں کو یاد کرنے کیلئے سال میں ایک دن، ایک ہفتہ یا ایک مہینہ مخصوص کر رکھا تھا چنانچہ آگے پیچھے ہم ناپائیدار چیزوں کے پیچھے بھاگتے پھرتے تھے،اس سے قطع نظر رمضان کا مہینہ ہم نے عبادتوں کیلئے مخصوص کر رکھا ہے،گو ہم اس مقدس مہینے میں بھی خدا سے ’’آڈا‘‘ لگانے سے باز نہیں آتے۔ اﷲ تعالیٰ کہتا ہے کہ یہ رحمتوں والا مہینہ ہے مگر اس مہینے میں چوہدری برکت اپنے منافع میں چار گنا اضافہ کر دیتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس مہینے میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے مگر ہم میں سے کئی لوگ اس مبارک مہینہ کی آمد سے پہلے شیطان کو انڈوں پر بٹھا دیتے ہیں۔ پھر ان انڈوں سے نکلنے والے شیطان کے بچے سارا مہینہ اودھم مچاتے ہیں۔ البتہ ایک زمانہ تھا ہم ہفتۂ دیانت اور ہفتۂ خوش اخلاقی بھی منایا کرتے تھے، ہفتۂ دیانت میں خوش اخلاقی کو قریب نہیں پھٹکنے دیتے تھے اور ہفتۂ خوش اخلاقی کے دوران دیانت کا ناطقہ بند کر دیا جاتا تھا۔ مغرب میں ایک دن یومِ والدین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز والدین کو ایک کارڈ بھیج کر باقی عرصہ کیلئے انہیں بھلادیا جاتا ہے۔ ایک دن یوم ِمحبوبہ کے حوالے سے مخصوص ہے جسے ویلنٹائن ڈے بھی کہا جاتا ہے اور جو اب ہمارے ہاں مغرب سے زیادہ جوش وخروش سے منایا جانے لگا ہے۔ اس روز محبوبہ کو ’’لارے‘‘ دیے جاتے ہیں اور اگلے روز کسی نئے محبوب کی تلاش شروع ہو جاتی ہے۔ ہم تو پنج وقتہ نماز میں بھی اﷲ جانے کسے چکر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان نمازوں کے دوران کتنی ہی دفعہ کہتے ہیں اللہ سب سے بڑا ہے اور اس دوران اپنے کسی کام کیلئے کسی ’’بڑے‘‘ کی سفارش بھی تلاش کر رہے ہوتے ہیں خواہ وہ بڑا اﷲ کا باغی ہی کیوں نہ ہو۔ ہم کہتے ہیں ’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ‘‘مگر ہمارے قلم اور ہماری زبان سے جھوٹے خداؤں کی تعریفیں ادا ہونے کے لیے مچل رہی ہوتی ہیں ہم کہتے ہیں ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی کو مدد کیلئے پکارتے ہیں‘‘ ہم مگرمدد کے لیے انہی کی راہ دیکھتے ہیں جن کی ’’عبادت‘‘ گزشتہ کئی برسوں سے ہم پورے خضوع وخشوع کے ساتھ کر رہے ہیں! ہم خدا سے کہتے ہیں ’’ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا، ان کا راستہ نہیں جو تیرے مغضوب ہیں‘‘ مگر ہم سلام پھیرتے ہی مغضوبین کے راستے پر کھنچے چلے جاتے ہیں۔ دراصل ہمیں یہی راستے محبوب ہیں چنانچہ ہم نفسانی خواہشات کا احرام باندھے لبیک کا وِرد کرتے ہوئے ان راستوں کے طواف میں لگے رہتے ہیں۔ ہم اپنی منزل مدینہ بتاتے ہیں اور ہر دفعہ کوفے کی طرف جا نکلتے ہیں۔ اقبال نے ہم ایسے لوگوں کی نمازوں اور ’’اماموں‘‘ ہی کیلئے کہا تھا
تیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سُرور
ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزر!
اب آ جاتے ہیں اقبال کی طرف ! ہم نے اپنے اس نابغہ کو یاد کرنے کے لیے بھی سال میں دو دن مخصوص کئے ہوئے ہیں ایک اس کے یوم ولادت پر اور دوسرا اس کے یوم وفات پر مگر اصل صورتحال یہ ہے کہ ہمارے حکمران اور ہماری اشرافیہ، عظمت انسان کے علمبردار اور مذہب کی مثبت تشریخ پیش کرنے والے اس سب سے بڑے شاعر کی تعلیمات کا ’’یوم وفات‘‘ روزانہ بڑے اہتمام سے مناتی ہے جبکہ میں زندگی کے تمام شعبوں میں اقبال کے یوم ولادت کا منتظر ہوں ! اقبال ’’وہ واحد شاعر ہے جو تمام شعبوں میں مذہب کے فعال پہلوئوں کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ تو اس تصوف کے بھی خلاف ہے جو انسانوں کو خدا سے ملانے کی بجائے انہیں قصہ کہانیوں میں الجھا کر رکھ دے بلکہ میرے نزدیک تو تصوف کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو دراصل مذہب کا مودبانہ انکار ہے اور ہمارے بعض ’’دانشور‘‘ اسی تصوف کے قائل اور اس کے پرچارک ہیں۔ اقبال کا اسلام نئی دنیائیں اور نئے صبح و شام پیدا کرنے کی تلقین کرتا ہے، وہ ستاروں سے آگے آباد جہانوں کی نشاندہی کرنے والا شاعر ہے وہ تو عالم انسانیت کی زبوں حالی پر خدا سے بھی الجھ پڑتا ہے :
روزِ حساب جب میرا پیش ہو دفتر عمل
آپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر
ہو نقش اگر باطل تکرار سے کیا حاصل
کیا تجھ کو خوش آتی ہے آدم کی یہ ارزانی
اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا
مجھے فکر جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرا
سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم
بخیلی ہے یہ رزاقی نہیں ہے
تیری خدائی سے ہے میرے جنوں کو گلہ
اپنے لیے لامکاں میرے لیے چار سو
فارغ تو نہ بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا
یا اپنا گریباں چاک یا دامن یزداں چاک
یہ شاعری صرف عظمتِ آدم اور خدا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے حوالےہی سے اہم نہیں ہے بلکہ یہ ان فتویٰ بازوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے آزادی فکر کا گلا گھونٹنے کے لیے ہماری فکر کی قمیضوں کے کالر اتنے تنگ کر دیئے ہیں کہ نئی نسل کے حلق ’’صدائے الاللہ ‘‘ سے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : اسلو مذا کرات ، کیا طالبان کے ڈرانے سے دنیا خوفزدہ ہوجائے گی؟
Next Article کشور ناہید کا کالم:قصہ مختصریہ کہ امن چاہئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.