Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فاروق عادل کا کالم:جسٹس رانا شمیم کے انکشافات کے پس پشت اصل حقائق
فاروق عادل

فاروق عادل کا کالم:جسٹس رانا شمیم کے انکشافات کے پس پشت اصل حقائق

ایڈیٹرنومبر 16, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جسٹس رانا شمیم نے لنکا ڈھا دی ہے۔ ان کے انکشاف پر کوئی چاہے انصافیوں کو جاگ جانے کی دھائیاں دے خواہ کوئی تردیدیں کرتا پھرے، جو ہونا تھا وہ ہو چکا۔ اب لڑھکتا ہوا یہ پتھر کہیں رکنے والا نہیں۔
انصار عباسی نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کا انکشاف کیا تو فوراً قانونی ذہن جاگے انھوں نے اس کا مطلب یہ نکالا کہ اس کامقصد ان مقدمات پر اثر انداز ہونا ہے جو ان دنوں مریم نواز کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انصافیوں کے بعض عبداللہ دیوانوں نے جو سوشل میڈیا پر اچھل کود کیا کرتے ہیں، یہی بات کہی ہے اور انصافیوں کو جاگ جانے کی دہائی دی ہے۔ بعض معاملات میں خدا واسطے کا بیر رکھنے والے اعتزاز احسن بھی یہی کہتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ خود اسلام آباد ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افراد اور فریقوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت کے متحرک ہوجانے کے بعد اب یہ قانون کا معاملہ ہے، اس پر تبصرہ مناسب نہیں لیکن قانونی کے ساتھ ساتھ یہ ایک سیاسی واقعہ بھی تو ہے اور اس پر اظہار خیال میں کوئی پرج نہیں ہے۔
یہ درست ہے کہ پاکستان کے متنازع ترین چیف جسٹس مسٹر ثاقب نثار نے جسٹس رانا شمیم کے الزامات کی تردید کر دی ہے لیکن سیاسی حرکیات پر نگاہ رکھنے والے جانتے ہیں کہ سیاسی اعتبار سے ان کی یہ تردید خود ان کے گلے کا طوق ثابت ہوگی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات کے دنوں میں انھوں نے سابقہ حکومت کے خلاف جو طرز عمل اختیار کیا تھا، وہ کسی جج کو زیب نہیں دیتا تھا۔ ان دنوں وہ کسی سیاست دان کی طرح بیان جاری کیا کرتے تھے اور تقریروں میں سابق حکمرانوں سے حساب طلب کیا کرتے تھے۔
اسی طرح ان کے دور میں سابق حکمرانوں کے خلاف مقدمات میں بھی میرٹ کو چھوڑ کر انھیں نقصان پہنچانے اور ان کی تضحیک کا کوئی حربہ نہیں چھوڑا گیا۔ اس پس منظر میں یہ انکشاف کسی منصوبے کا حصہ ہو یا نہ ہو، قدرت کے نظام کا حصہ ضرور ہے۔ اپنی حدود سے بڑھ کر کوئی کردار ادا کرنے والے لوگ یا گروہ اکثر اس قسم کی قدرتی گرفت میں آ جایا کرتے ہیں۔
اس انکشاف کا ایک اور پہلو حکومت کو درپیش سیاسی مسائل سے بھی ہے۔ ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ جب سیاسی حکومتیں اس قسم کے بحرانوں کا شکار ہو جاتی ہیں تو خود ان کی بیساکھیاں ہی متحرک ہو کر ان کے مسائل میں اضافے کا باعث بن جاتی ہیں۔ جسٹس رانا شمیم کے انکشافات کو پاکستان کی سیاسی روایت کے پس منظر میں ضرور دیکھنا چاہئے۔
(بشکریہ: آوازہ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکور کا کالم:وقار یونس: پاکستان کرکٹ کے ’اسلحہ خانے کا وہ ہتھیار‘ جس کی تیز رفتاری دنیا بھر میں مشہور رہی
Next Article حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرلیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.