Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عبدالرشید شکور کا کالم:نعمان نیاز کی شعیب اختر سے معافی: ’معافی مانگتا ہوں لیکن میری اور میرے والد کی کردار کشی کیوں کی گئی؟‘
عبدالرشید شکور

عبدالرشید شکور کا کالم:نعمان نیاز کی شعیب اختر سے معافی: ’معافی مانگتا ہوں لیکن میری اور میرے والد کی کردار کشی کیوں کی گئی؟‘

ایڈیٹرنومبر 6, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shoaib akhtar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان ٹیلی وژن سپورٹس کے ڈائریکٹر اور اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ آن ایئر پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پورے معاملے میں نہ صرف ان کی کردار کشی کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے والد کے بارے میں بھی نامناسب باتیں کہی گئیں۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے جمعے کے روز بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس روز پروگرام کے دوران جو کچھ کہا اور کیا، وہ انھیں نہیں کرنا چاہیے تھا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور ایک بار نہیں بلکہ ایک لاکھ مرتبہ معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو پی ٹی وی سپورٹس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے خصوصی پروگرام کے دوران اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان گفتگو کے دوران بحث و تکرار شروع ہو گئی اور اس دوران نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔
اس کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹی وی پر ایک قومی سٹار کے ساتھ اس سلوک کے بعد یہ مناسب نہیں کہ وہ مزید یہاں بیٹھیں لہذا وہ پاکستان ٹیلی وژن سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کا فیصلہ آنے تک ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کر دیا گیا ہے۔
ان کی غیرموجودگی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور اور پاکستان وومین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اس پروگرام کی میزبانی سنبھال رکھی ہے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد پہلی بار جمعرات کے روز سینئر صحافی رؤف کلاسرا کو ان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا۔ جس میں انھوں نے کہا کہ سکرین پر انھوں نے جو کچھ کہا اور کیا اس پر انھیں افسوس ہے اور وہ اپنے اس رویے پر معافی مانگتے ہیں۔
’لوگوں کے جذبات مجروح کیے تو معافی مانگنے میں کوئی عار نہیں’
بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ آن ایئر انھوں نے جو حرکت کی اس پر انھیں ندامت ہے اور ایسا کر کے انھوں نے لوگوں کے جذبات مجروح کیے لہذا وہ معافی مانگنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے اور ہر ازالے کے لیے تیار ہیں۔
نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے میں پس پردہ کافی چیزیں ان کے دماغ میں چل رہی تھیں لیکن وہ انھیں اپنی اس حرکت کے جواز یا ڈھال کے طور پر پیش کرنا نہیں چاہتے۔
’جو مرضی بھی عوامل ہوں جو کچھ ان سے آن ایئر سرزد ہو گیا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خاص کر ایسی صورتحال میں جب آپ کے سامنے سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈگاور جیسے معزز مہمان بیٹھے ہوں۔‘
’کردار کشی کی گئی جس کا دکھ ہے‘
ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہر جگہ یکطرفہ باتیں ہو رہی تھیں بلکہ اس معاملے میں ان کی کردار کشی بھی ہو رہی تھی لہذا انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کی انتظامیہ سے اپنا مؤقف بھی پیش کرنے کی اجازت مانگی۔
ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا افسوس ہے کہ اس پورے معاملے میں نہ صرف ان کی کردار کشی کی گئی بلکہ ان کے 87 برس کے والد کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔
’ان کے بارے میں نہایت ہی نامناسب باتیں کہی گئیں اور انھیں ذہنی اذیت سے دوچار کیا گیا جس کا بہت سارے لوگوں کو جواب دینا ہو گا کیونکہ ان کے گھر میں بھی والدین ہوتے ہیں۔‘
’کمیٹی کو ہر بات بتا دی‘
ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ شعیب اختر ابھی تک پاکستان ٹیلی وژن کے کنٹریکٹ ملازم ہیں۔
’ان کا آن ایئر یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ وہ استعفی دے رہے ہیں۔ ہر ادارے کے قواعد وضوابط ہوتے ہیں اور شعیب اختر نے اگر استعفی دیا ہے تو انھیں تین ماہ کا نوٹس پیریڈ پورا کرنا ہو گا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے پاکستان ٹیلی وژن سے کنٹریکٹ ہونے کے باوجود بغیر بتائے دبئی جا کر انڈین ٹی وی چینل پر انڈیا کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ کے ساتھ پروگرام کیا۔
’اس کے علاوہ انھوں نے پاکستان کے دو نجی ٹی وی چینلز پر بھی پروگرام کیے اور پاکستان ٹیلی وژن کے 27 میں سے صرف دو پروگراموں میں آئے۔‘
ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں اور اپنی غلطی کو کھلے دل سے تسلیم کر لیا تاہم انھوں نے کمیٹی کے سامنے چند دیگر حقائق بھی بیان کیے۔
انھوں نے کہا کہ ’اب یہ اس کمیٹی کا کام ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔‘
ڈاکٹر نعمان نیاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں یہ بات سن کر بڑی حیرت ہوئی کہ شعیب اختر نے یہ مطالبہ کیا کہ جب تک ڈاکٹر نعمان نیاز کو ان کے عہدے سے برطرف نہیں کیا جاتا وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے واضح کر دیا کہ پی ٹی وی کی انتظامیہ جو بھی فیصلہ کرے گی اس بارے میں وہ اپنا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا تجزیہ: ’یہ شاید ورلڈ کپ کا میچ نہیں‘
Next Article ریاض سہیل کا کالم:ناظم جوکھیو قتل کیس۔۔ ’جام پر اعتبار کر کے بھائی کو وہاں لے گیا مگر بھائی کفن میں واپس آیا‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.