Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’یہ شاید ورلڈ کپ کا میچ نہیں‘
بی بی سی

سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’یہ شاید ورلڈ کپ کا میچ نہیں‘

ایڈیٹرنومبر 6, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
T20 world cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے آغاز سے قبل سکاٹ لینڈ کے کوچ نے کہا تھا کہ ان کا مطمعِ نظر صرف ورلڈ کپ میں شمولیت نہیں ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ اس ٹیم کو صرف اس حوالے سے یاد رکھیں کہ ایک ورلڈ کپ کھیلا اور غائب ہو گئے۔
انھوں نے یہ تنبیہہ بھی کی تھی کہ وہ بنگلہ دیش کے لیے مشکل ترین جوڑ ثابت ہوں گے۔ اپنے الفاظ کا احترام کرتے ہوئے انھوں نے شروع میں ہی ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر ڈالا۔
یہ فتح سکاٹ لینڈ کی اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے کلیدی ثابت ہوئی اور اس خود اعتمادی نے اگلے دو میچز میں ان کی فتح آسان تر کر دی۔
دوسرے راؤنڈ میں لیکن ان کا سفر ذرا الگ ڈگر پہ چل نکلا۔
افغانستان کے ہاتھوں پہلے ہی میچ میں درگت بننے کے بعد یہ ٹیم اعتماد اور دستیاب وسائل میں کچھ ایسے گری کہ اٹھتے اٹھتے دو مزید میچز گزر گئے۔
اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے بولنگ اٹیک کی کاوش اور بیٹنگ لائن کی مزاحمت اس قدر قابلِ رشک تھی کہ اپ سیٹ کے امکانات تک جگا دیے۔ لیکن انڈیا کے خلاف سکاٹ لینڈ نے اپنے سبھی جیتے جاگتے امکانات اور احساسات، خود ہی سلا دیے۔
بلاشبہ کوہلی کی ٹیم کوئٹزر کی الیون سے دس گنا بہتر تھی مگر مقابلے اور مسابقت کا کچھ تو معیار برقرار رکھا جا سکتا تھا۔ کوہلی عموماً ٹاس نہیں جیتا کرتے لیکن یہاں وہ بالآخر ٹاس بھی جیت ہی گئے۔ انڈین ٹیم صرف فتح ہی نہیں، رن ریٹ کو بھی ‘بُوسٹ’ کرنے کے لیے کھیل رہی تھی۔
کیونکہ کچھ مثبت پسندوں کو ابھی یہ امید ہے کہ اپنے پرائم سپنر مجیب کی اچانک واپسی سے افغانستان نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اور رن ریٹ انڈین ٹیم کو سیمی فائنل میں وائلڈ کارڈ انٹری دلوا دے گا۔
یہ بات یقیناً اس سکاٹش کیمپ کے علم میں بھی رہی ہو گی جو ایک ہی ورلڈ کپ کے بعد ‘غائب’ ہو جانے والی ٹیم نہیں بننا چاہتے تھے۔
ایسوسی ایٹ ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ لیول کی کرکٹ کو باوقار انداز سے کھیلنے کا یہی ممکنہ طریقہ ہوتا ہے کہ مقابلے کو یکطرفہ نہ ہونے دیں اور اپنی بہترین کاوش لائیں۔ شکست بھلے نوشتۂ دیوار ہو مگر مارجن ہرگز شرمناک نہ ہونے پائے۔
لیکن جیسی کرکٹ اس سکاٹش ٹیم نے انڈیا کے خلاف پیش کی، وہ اس سطح کے ایونٹ کے بھی شایانِ شان نہیں تھی۔ بیٹنگ میں یہ ٹیم یکسر سہمی ہوئی نظر آئی اور سپن کے خلاف تکنیکی مسائل کھل کر عیاں ہوئے۔
جدیجہ کو وکٹ سے تھوڑی ‘گرِپ’ مل رہی تھی اور جب سپن ہوتا گیند وکٹ میں ذرا رک کر آنے لگے تو اچھے بھلے بلے باز بھی محتاط ہو جایا کرتے ہیں۔
سکاٹ لینڈ کے بلے باز مگر احتیاط بھی نہ کر پائے اور دفاع کی نوبت بھی نہ آ سکی۔
جس انداز میں انڈیا نے اس ہدف کا تعاقب کیا، وہ کسی بھی اعتبار سے کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا میچ نہیں لگا۔ بلکہ دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں بھی اس طرح کی یکطرفہ جارحیت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے جو ورلڈ کپ جیسے ایونٹ کے اس میچ میں ملی۔
روہت شرما اور لوکیش راہول ایسے کھیلے جیسے کوئی میگا ایونٹ کا میچ نہیں، کسی سکول کا کوئی سپورٹس گالا میچ ہو جس میں وہ اعزازی طور پہ بچوں کی دلجوئی کے لیے کھیلنے آئے ہوں۔
بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی سکاٹش لائن اپ اپنے اہداف سے بھٹکا رہا۔ سیم موومنٹ محدود ہونے کے باوجود بے مقصد فُل لینتھ کو ٹارگٹ کیا گیا اور نتیجتاً صرف شرما اور راہول کی سہولت کا سامان ہوتا رہا۔
انڈیا کی یہاں جیت اس حد تک متوقع تھی کہ اسے یقینی کہا جا سکتا تھا مگر یہ جیت اس طرح کی کہانی سے نکلے گی، یہ شاید خود کوہلی نے بھی نہ سوچا ہو گا۔
وہ بھی اس کو ورلڈ کپ کا میچ سمجھ کر ہی کھیلنے آئے ہوں گے مگر یہ شاید ورلڈ کپ کا میچ نہیں، کسی فیسٹیول کا میچ تھا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:تحریک لبیک کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ معاہدہ
Next Article عبدالرشید شکور کا کالم:نعمان نیاز کی شعیب اختر سے معافی: ’معافی مانگتا ہوں لیکن میری اور میرے والد کی کردار کشی کیوں کی گئی؟‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.