Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم:چار دن کی خدائی
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم:چار دن کی خدائی

ایڈیٹراکتوبر 25, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں سرما کی پہلی بارش پڑی اور چھتوں کے پنکھے بند ہوئے تو ایک عجیب سے سکوت نے آ گھیرا۔ اس سکوت میں بوندوں کی کن من اور پتوں سے پھسل کر حوض میں گرتے قطروں کی جلترنگ کے علاوہ کوئی آواز نہیں ہے۔
تحریک لبیک اسلام آباد کو فتح کرنے روانہ ہو چکی ہے۔ ایک خاتون کالم نگار کو کوسنے والے تھک کے چپ ہو چکے ہیں اور پیمرا کا بھیجا ایک نیا ہدایت نامہ سامنے کھلا ہے۔
اس یاد دہانی میں کہا گیا ہے کہ خواب گاہ کے منظر، لپٹنے چمٹنے کے مناظر، شادی شدہ لوگوں کی بے راہ روی، بے ہودہ لباس وغیرہ دکھانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پہ عوام کے پرزور احتجاج کے باعث یہ ہدایت کی جا رہی ہے کہ وغیرہ وغیرہ۔
اسی نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ ’حساس پلاٹس‘ پہ لکھی کہانیاں بھی معاشرے میں اتھل پتھل کا باعث بنیں۔ ابھی تک تو صرف ادارے ’حساس‘ تھے۔ اب ’پلاٹس‘ بھی حساس ہونے شروع ہو گئے ہیں، خدا خیر کرے۔
خیر نظر آتی تو نہیں۔ مہنگائی، کم ظرفی، بدزبانی، بد امنی، ڈینگی، کورونا اور سیاسی عدم استحکام کے اس دور میں جب بولنے اور اپنی رائے دینے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، نہ تو کسی کالم لکھنے والی کی عزت محفوظ ہے اور نہ ہی کسی ’حساس موضوع‘ پہ قلم اٹھانے کی اجازت ڈرامہ نگاروں کو ہے۔
ادیب اور دانشور، کسی بھی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان ہوتے ہیں۔ انھیں خاموش کرانے کے لیے ہر دور اور ہر زمانے میں لوگ موجود رہے۔
انسانی تاریخ کے صفحات کتنے ہی لوگوں کے خون سے رنگے ہیں جنھوں نے آواز اٹھائی اور اپنی جان گنوائی۔ ہمارے ہاں تو ایسے جری لوگ بہت ہی کم ہیں، لیکن اگر کبھی غلطی سے کسی کے منھ سے سچ پھسل جاتا ہے تو پہلی فرصت میں اسے خاموش کرایا جاتا ہے۔
ملک اس وقت عدم استحکام کی جس منزل پہ کھڑا ہے اس بوکھلاہٹ میں جو نہ ہو جائے کم ہے۔ ابھی خبر ملی کہ گجرات کے قریب جی ٹی روڈ پہ گیارہ فٹ گہری خندق کھود کے تحریک لبیک کا راستہ روکا جا رہا ہے۔
کچھ روز قبل بنگلہ دیش میں ہندو مسلم فساد کی خبر ملی اور آج سنا کہ گڑگاؤں میں جمعے کی نماز پڑھنے پہ فساد اٹھ کھڑا ہوا۔
بظاہر ان تمام خبروں میں کوئی ربط نہیں لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ جب لکھنے والوں اور سوچنے والوں کو گالیاں دینے، ان کے لکھے میں فحاشی تلاش کر کے انھیں عدالتوں میں گھسیٹنے، ان کے مذہبی رجحانات، ان کی ذاتی زندگی اور صنف کو موضوع بحث بنانا کسی خطے کی روایت بن جائے تو پھر ایسے معاشرے ہی وجود میں آتے ہیں۔
اگر ہم قلم کے آگے، فصیلیں کھڑی نہ کرتے تو شاید آج ہمیں سڑکوں پہ خندقیں نہ کھودنا پڑتیں۔ سنا یہ ہی تھا کہ قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ اسی خوش فہمی میں مبتلا آدھی گزر گئی، باقی بھی اسی خیال کے ساتھ گزرے گی کیونکہ یہ خیال نہیں، سچائی ہے۔
پیمرا کے یہ نامے بھی آتے رہیں گے، کچھ لوگ لکھنے والوں پہ ذاتی حملے بھی کرتے رہیں گے۔ ادب کی دنیا میں گھسے سر کٹے، حقیقی ادیبوں کی راہ بھی روکتے رہیں گے لیکن یہ راستہ چننے والے سر پھرے ،تب بھی اپنی بات کہتے ہی رہیں گے۔
یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
نہ اُن کی رسم نئی ہے، نہ اپنی ریت نئی
یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
نہ اُن کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
ترے فراق میں ہم دل بُرا نہیں کرتے
گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
گر آج اَوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں
جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:زمان خان اور فرخندہ بخاری: التوا میں رکھی زندگیاں
Next Article عمار مسعودکا کالم:پروفیسر الیاس ایوب میرے دوست ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.