Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بل گیٹس کا ایک اور سکینڈل : خاتون ملازم کو نازیبا ای میلز کیں
اہم خبریں

بل گیٹس کا ایک اور سکینڈل : خاتون ملازم کو نازیبا ای میلز کیں

ایڈیٹراکتوبر 20, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bil gates
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن :دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اپنی کمپنی کی خاتون ملازم کو نازیبا ای میلز کی تھیں اور اس پر 2008 میں کمپنی کی جانب سے انہیں تنبیہ بھی کی گئی تھی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او بل گیٹس کو مبینہ طور پر فرم کے 2 اعلیٰ عہدیداروں نے کمپنی کی ایک خاتون ملازم کو نازیبا ای میلز بھیجنے سے روکا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بل گیٹس نے اس وقت خاتون ملازم کو ای میلز کی تھیں جب وہ کمپنی کے سی ای او تھے اور ملینڈا گیٹس سے شادی کو ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھا۔
بل گیٹس کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی کی ایک درمیانے درجے کی ملازم کو ای میلز بھیجی گئیں تھیں، جس کا علم بعدازاں مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹوز کو ہوا تھا۔انہیں اُس وقت کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وکیل بریڈ اسمتھ اور سینئر ترین ہیومن ریسورس ایگزیکٹو لیزا برومل نے ایک اجلاس میں طلب کیا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ملاقات کے دوران، بریڈ اسمتھ اور لیزا برومل نے بل گیٹس کو بتایا تھا کہ ای میلز نامناسب ہیں اور انہیں روکنے کی ضرورت ہے۔جس پر بل گیٹس نے مبینہ طور پر اس خاتون سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
امریکی اخبار کے مطابق اسمتھ اور برومل نے کمپنی کے بورڈ آف گورنرز کو ای میلز سے آگاہ کیا تھا اور بورڈ نے اس بات کا تعین کیا تھا کہ اس معاملے پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔
مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ کمپنی کو 2007 میں ملازمہ کو بھیجی گئی بل گیٹس کی ای میلز سے آگاہ کیا گیا تھا اور یہ واقعہ بل گیٹس کے کُل وقتی ملازم کی حیثیت سے ریٹائر ہونے سے چند ماہ قبل پیش آیا تھا۔ترجمان فرینک شا نے بتایا کہ بل گیٹس نے خاتون کو دفتر سے باہر ملنے کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بل گیٹس کی ای میلز واضح طور پر جنسیت پر مبنی نہیں تھی لیکن وہ نامناسب تھیں۔فرینک شا نے کہا کہ خاتون نے بل گیٹس کے خلاف اس واقعے کے بارے میں کبھی کوئی شکایت درج نہیں کی تھی۔
بل گیٹس کے ترجمان بریجٹ آرنلڈ نے بتایا کہ ‘یہ دعوے جھوٹے ہیں، یہ ان ذرائع سے ری سائیکل کی جانے والی افواہیں ہیں جنہیں اس معاملے کا براہ راست علم نہیں اور کچھ معاملات میں مفادات کے تنازعات موجود ہیں’۔
خیال رہے کہ رواں برس وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں حیران کن انکشاف کیا گیا تھا کہ بل گیٹس نے مارچ 2020 میں اپنی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اس لیے الگ ہوگئے تھے کہ ان کے خلاف جاری کمپنی کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ان کے ایک خاتون ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں مذکورہ معاملے سے منسلک کم از کم دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کو بل گیٹس کے ایک پرانے معاشقے کی خبر 2019 میں ملی تھی، جس پر تحقیقات کی گئی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات میں ثابت ہوا تھا کہ بل گیٹس کے سال 2000 میں مائیکرو سافٹ کی خاتون ملازمہ سے جنسی تعلقات تھے اور دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کچھ عرصے بعد خوش اسلوبی سے ختم ہوگئے تھے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ماضی میں بل گیٹس امریکی کاروباری شخص جیفری اپسٹن سے ملتے رہے تھے، جن پر امیر ترین افراد کو جسم فروشی کے لیے کم عمر لڑکیاں فراہم کرنے جیسے الزامات تھے اور انہوں نے 2019 میں امریکی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جیفری اپسٹن سے ملاقاتوں کی خبر سننے کے بعد ہی ملنڈا گیٹس نے شوہر سے 2019 میں ہی طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا اور رواں برس علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بل گیٹس سکینڈل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : صحافی نشانے پر ہیں، آواز نہ اٹھائی تو کوئی نہیں بچے گا
Next Article جام وسیم اکبرکی خصوصی رپورٹ : معذوری کا شکار خواتین اور بچیوں کو درپیش حفظان صحت کے مسائل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقات میں نگران حکومت کوکلین چٹ مل گئی، ذمہ داری افسروں پرڈال دی گئی

مئی 21, 2024

عمران خان کے ساتھ تعلق ایک خوفناک تجربہ تھا :ہاجرہ خان کے سنسنی خیز انکشافات

اکتوبر 26, 2023

مجاہد بریلوی کی تحقیق : لیاقت علی خان سے عمران خان تک ، پاکستانی سیاست میں سکینڈل ہی سکینڈل

مئی 11, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.