مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 8 اگست کو حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لےکر گھر جارہی تھی کہ 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی، ملزمان نے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بدلے کے لیے یہ گھناؤنی حرکت کی۔واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے تین ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوہر کےسامنے خاتون سے ناروا سلوک کے واقعے پر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے،متاثرہ جوڑےکوانصاف فراہم کیاجائے۔ریجنل پولیس آفیسر (آرپی او) ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ دیگر 3 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروائی جائےگی،ملزمان کو ضمانت کا موقع کیوں ملا؟اس بات کی انکوائری بھی کی جائےگی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

