اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے سول اور فوجی اعزازات کا اعلان نہ ہو سکا ۔ ان اعزازات کا اعلان ہر سال 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کیا جاتا ہے اور صدر مملکت یوم آزادی کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعزازات سے نوازتے ہیں جو بعد ازاں24 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم کیئے جاتے ہیں ۔ غیر یقینی سیاسی صورت حال ، نامکمل کابینہ اور بعض دیگر وجوہات کی بنا پر ان اعزازات کا اعلان سرَ دست نہیں ہو سکا ۔ معتبر ذرائع کے مطابق ان اعزازات کی فہرست کو جس روز حتمی شکل دی جا رہی تھی اسی روز سہپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں کابینہ ختم کر دی گئی ۔ بعد ازاں ایک اور اجلاس میںاس فہرست میںردوبدل کیا گیا اور بعض شخصیات کو فون پر آگاہ بھی کر دیا گیا کہ ان کو اس سال ایوارڈ دیا جا رہا ہے لیکن آخری لمحات میں یہ اعلان بھی روک دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ میں جن نئے وزرا کو شامل کیا ہے ان میں عرفان صدیقی کو بھی دوبارہ مشیر کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے جس کے بعد امکان یہ ہے کہ اب کمیٹی کا اجلاس دوبارہ منعقد ہو گا جس کے بعد اعزازات کی فہرست کی نئے سرے سے منظوری دینے کے بعد اعزازات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔
منگل, اگست 25, 2026
تازہ خبریں:
- سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
- آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
- عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
- ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
- مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
- معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
- انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
- حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
- بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم

