Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یہاں شہید ، وہاں ہلاک ۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

یہاں شہید ، وہاں ہلاک ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرجولائی 30, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shaheed halak
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عالمِ  بالا کی رونق اس فانی دنیا میں عید کی شاپنگ کے رش کو بھی مات دے رہی تھی۔ چند روز سے روحوں کا ایسا آنا جانا لگا تھا کہ سب محوِ حیرت تھے (شنید ہے کہ عالمِ بالا کا ایک دن اس عالمِ فانی کے ہزارہا برس پر محیط ہے)۔ انسان جس شدّت سے اپنی آبادی میں اضافے کی کوشش میں لگا تھا، دوسری جانب وہ اسی شدّت کے ساتھ کرہء ارض پر انسانی آبادی کم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھا۔ جنگوں، قتل و غارت گری اور خودکش دھماکوں کا دور تھا۔ فرشتے حیرت سے سوچتے کہ خدا کی یہ تخلیق آخر اپنے ساتھ کرنا کیا چاہتی ہے۔ خود کو یہ عقدہ وا کر سکنے کے قابل نہ پاتے تو اپنی کوتاہ علمی اور ربّ ِ ذوالجلال کی حکمتِ تخلیق کے اعتراف کے طور پر عرشِ بریں کے آگے سجدہ ریز ہو جاتے۔
رش کے اس سیزن میں فرشتوں کی مصروفیات بھی بڑھ گئی تھیں۔ روز ہزاروں کی تعداد میں آنے جانے والی روحوں کے معاملات نمٹانا، آمدورفت کا حساب کتاب رکھنا، اور سب سے بڑا مسئلہ تو غیرطبعی موت کا شکار افراد کی روحوں میں مقتولین کی روحوں کی بڑھتی تعداد کا تھا۔ ایک وقت تھا جب مقتولین کی روحوں سے دریافت کیا جاتا کہ ان کے قتل کا سبب کیا تھا، تو وہ جھٹ سے بتا دیتیں۔ اب چند روز سے ایسے سوالات پر روحیں ہونقوں کی طرح منہ کھول کر رہ جاتیں، اکثر کو تو معلوم ہی نہ ہوتا تھا کہ انہیں کس پاداش میں قتل کیا گیا ہے۔ اس پہ طرّہ یہ کہ ہر ایسی روح شہادت کے منصب کی دعویدار بھی نکلتی۔
اس لیے فرشتوں کی خصوصاً خودکش دھماکے میں مرنے والوں کی روحوں سے تو جان جانے لگی تھی۔ ادھر تو مقتولین شہادت کے دعویدار اور ادھر قاتل کو بھی شہادت کا دعویٰ ۔ ایسے میں فرشتوں کی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں چند ایسے فرشتوں سے خصوصی رائے طلب کی گئی جن کا کرّہ ارض پر زیادہ آنا جانا رہتا تھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ سچائی اور جھوٹ کی پرکھ کا مسئلہ تو انسان کب کا حل کر چکا۔ آج کل تو اس عالمِ فانی میں میڈیا کا دور دورہ ہے۔ اخبار، ٹی۔وی،چینل، سوشل میڈیا، غرض یہ کہ کون کون سا ایسا جن نہیں جس کی دسترس اور دستبرد کی کوئی حد معیّن ہو۔ ایک بے قابو جن ہے جو بوتل سے آزاد ہو گیا ہے۔ لمحوں میں سب معلومات کا تیا پانچا کر کے سچ سامنے لے آتا ہے۔ اب ایسے مصروف شب وروز میں کیوں نہ اس انسان کی ایجاد کردہ سہولت سے مستفید ہوا جائے۔ اور اس میں برائی ہی کیا ہے، آخر ہم بھی تو سامنے آئے بغیر انسانوں کی کتنے ہی معاملات میں امداد کرتے ہیں۔
یہ تجویز سب کو پسند آئی اور شوریٰ کے سب اراکین نے اس کی تائید کا عندیہ دیا۔ آخرِ کار شوریٰ نے یہ متفقہ کرارداد منظور کی کہ بم دھماکوں کے دوران راہئ ملک عدم ہونے والوں کی روحوں کے مابین منصبِ شہادت بخشے جانے اور گناہگار اور معصوم کا تعیّن کرنے کے لیے متعلقہ ملک، جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے، وہاں کے مؤقر اخبارات اور نیوز چینلز کی رائے کو اوّلیت دی جائے گی۔ ایک واقفِ حال فرشتے نے پہلے ہی اراکینِ مجلس کو خبردار کر دیا تھا کہ یہ سوشل میڈیا وغیرہ پر بہت گڑبڑ ہوتی ہے۔ یہاں کوئی پالیسی نہیں ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا کو اس لسٹ میں شامل نہ ہی کیا جائے، اور اخبارات اور نیوز چینلز کا انتخاب کرتے ہوئے بھی ان کی اشاعت، ریٹنگ اور ویور شپ کا خیال کیا جائے۔ آج کل ہر ایرا غیرا نتھو خیرا اس بحر کی شناوری کا مشتاق ہے۔ بالآخر ایک فریم ورک تشکیل دے دیا گیا، اور سب متعلقہ فرشتوں کو اس کے نفاذ کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اس کے نفاذ کے ساتھ ہی اہلِ اسلام کے دو برادر ممالک پاکستان اور افغانستان میں ایک ہی روز خودکش دھماکے ہو گئے، جن میں کئی جانیں چلی گئیں۔ دھماکہ کرنے والے ایک ہی شناخت رکھتے تھے، جسے انسان طالبان کے نام سے پہچانتے ہیں۔ مقتولین کی روحیں عالمِ بالا کے ریسپشن کاؤنٹر پر فیصلے کی منتظر ہیں، اور فرشتے سر پکڑ کر بیٹھے ہیں، کیونکہ ایک ملک کے مؤقر اخبار کے مطابق ان کے ملک میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد شہید ہیں، مگر ہمسایہ برادر اسلامی ملک میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد ہلاک شدگان ہیں۔ اور یہی حال برادر اسلامی ملک کے اخبارات کا بھی ہے۔ اور میڈیا سے فرشتوں کو یہ بھی معلوم ہونے لگا ہے کہ مارنے والوں میں بھی کچھ گڈ اور بیڈ جیسا فرق ہے، مگر یہ بھی حیرانی ہے کہ ایک ملک میں گڈ، دوسرے ملک میں بیڈ کیسے ہو جاتا ہے۔ اور فرشتے آج پھر اس حیرت میں گم ہیں کہ یہ بنی نوع انسان آخر اپنے ساتھ کرنا کیا چاہتا ہے!

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleﮨﻮ ﺟﻤﺎﻟﻮ اور سکھر والا پل : (انتخاب) ۔۔ محمود ابڑو
Next Article نظم : ہماری آنکھ کا دریا ۔۔ منزہ اعجاز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نومبر 6, 2026

زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی

نومبر 6, 2026

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.