اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رمضان المبارک کے دوران سحری سے شام 6 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں آج سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، مارکیٹیں صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ملک بھر میں ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افطار سے رات 12 بجے تک ہوٹلوں کے باہر کھانے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہےگی جبکہ سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی جبکہ ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائےگا، رمضان میں رش سے بچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
این سی او سی کے مطابق کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی اور ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان المبارک کو ہو گا۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

