Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قصہ دو بدنصیب پڑوسیوں کا۔۔امر جلیل
امر جلیل

قصہ دو بدنصیب پڑوسیوں کا۔۔امر جلیل

ایڈیٹراکتوبر 20, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بڑے بدنصیب اور بدبخت ہوتے ہیں وہ دو پڑوسی جو ہر وقت لڑتے جھگڑتے، ایک دوسرے کو تباہ و برباد کرنے کی ترکیبیں سوچتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں۔ ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے لئے، ایک دوسرے پر کالک تھوپتے رہتے ہیں۔ اِس نیک کام میں دونوں پڑوسی اپنے ہاتھ کالے کرلیتے ہیں۔ اِس طرح کے بدبخت پڑوسیوں سے آپ جب بھی ملیں گے، دونوں کو آپ رنگے ہاتھوں پائیں گے۔ نفرت کی منفی قوتیں بہت بھیانک ہوتی ہیں۔ آتش فشاں کے لاوے کی طرح نفرت آپ کے وجود میں کھولتی رہتی ہے۔ آپ ترستے رہتے ہیں، مگر آپ چین کی نیند سو نہیں سکتے۔ رات بھر آپ اِس لئے جاگتے رہتے ہیں کہ دشمن کہیں آپ کے گھر پر پتھرائو نہ کردے۔ اِس نوعیت کی آگ دونوں بدنصیب پڑوسیوں کے گھر میں لگی رہتی ہے۔ دشمنی کی دبیز تہوں تلے دب کر دونوں پڑوسی مثبت سوچ سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اُن کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ بےچین کیوں رہتے ہیں؟ چڑچڑے کیوں رہتے ہیں؟ جب دیکھو غصے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر آپے سے باہر نکل جاتے ہیں۔ مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں۔ اپنے سائے سے ڈرنے لگتے ہیں۔ اپنی پرچھائیں دیکھ کر چونک جاتے ہیں۔ آپ کو پتا نہیں چلتا کہ آپ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں رہتے۔ آپ اپنی ذہنی پریشانیوں کو قبول نہیں کرتے۔ آپ کو تب بھی اپنی ذہنی پسماندگی کا پتا نہیں چلتا جب آپ اپنوں کو دشمن کا ایجنٹ سمجھنے لگتے ہیں۔ اپنوں کی محبت اور ایثار پر شک کرنے لگتے ہیں۔ چونکہ نفرت کی آگ میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں جھلس جاتی ہیں، اس لئے آپ اپنی خامیوں کی نشاندہی کی باتیں برداشت نہیں کرتے۔ آپ کو آپ کی خامیاں بتانے والے کو آپ آستین کا سانپ، دشمن اور جاسوس سمجھتے ہیں۔
دونوں بدنصیب اور بدبخت پڑوسی ایک دوسرے سے نفرت کی دوڑ میں اِس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ اُن کو احساس تک نہیں رہتا کہ ان کے اطراف دیگر پڑوسی اچھے پڑوسیوں کی طرح رہتے ہیں۔ دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ بدنصیب پڑوسی اچھے پڑوسی ہونے کے آداب سے نابلد ہوتے ہیں۔ وہ جانتے بوجھتے دنیا بھر میں اچھے پڑوسیوں کی بہتات سے بے خبر ہوتے ہیں۔ ان کی پرورش میں اپنے پڑوسی کے لئے نفرت کا بیج بو دیا جاتا ہے۔
نسل در نسل نفرت کے بیج کی آبیاری ہوتی رہتی ہے۔ آنے والی نسلیں اپنے آپ کو نفرتوں کے خاردار جنگل میں پاتی ہیں۔ رخصت ہونے والی نسل بڑی ایمانداری سے اپنے پڑوسی سے دشمنی اور نفرت کی میراث آنے والی نسلوں کو ورثے میں سونپ دیتی ہے۔ ورثے میں ملی ہوئی نفرت کی میراث پر آنے والی نسلیں اس لئے کاربند رہتی ہیں کہ ان سے پہلے آنے والی نسلوں نے برسہا برس نفرتوں کی آبیاری کی ہوئی ہوتی ہے۔ اپنے بڑے بوڑھوں کی طرح وہ بھی لگن سے نفرتوں کی آبیاری کرتے رہتے ہیں۔
قدرت کا قانون ہے کہ ہم سب ایک جیسے ذہین، ہوشیار، محنت کرنے والے، تخلیقی عمل میں رواں نہیں ہوتے۔ عین اسی طرح ایک دوسرے سے نفرت کرنے والے پڑوسی ذہنی طور پر ایک سطح پر نہیں ہوتے۔ ایک پڑوسی دشمنی میں اس قدر آگے نکل جاتا ہے کہ اپنا سب کچھ داؤپر لگا دیتا ہے۔ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ نہیں دیتا۔ گھر کے معاشی حالات کو نظرانداز کردیتا ہے۔ گھر کے بگڑے ہوئے حالات کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اس کی توجہ اپنے پڑوسی کو تباہ و برباد کرنے پر مرکوز رہتی ہے۔ پڑوسی سے نفرت کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے، اس کی مالی حالت خستہ ہوجاتی ہے۔ وہ اِدھر اُدھر سے قرض لینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ اس کے اندر دہکتی ہوئی نفرت کی آگ جب تک دشمن کو بھسم کرے، تب تک اپنے ہی وجود کی آگ اسے اور اس کے پریوار کو سلگاتی رہتی ہے۔ تب بھی وہ پڑوسی سے نفرت کی انتہاؤں سے باز نہیں آتا۔ اس کے بچے آگاہی سے محروم اور ان پڑھ رہ جاتے ہیں۔ زندگی کی کشاکش اور آزمائشوں میں پورے نہیں اترتے۔ مگر گھر کے سربراہ کو قطعی کوئی پروا نہیں ہوتی۔ وہ اپنی زندگی کا ایک ایک پل پڑوسی سے نفرت کرتے ہوئے گزارتا ہے۔اس کے برعکس دوسرا پڑوسی اپنا سب کچھ داؤپر نہیں لگاتا۔ وہ اپنے پڑوسی سے دشمنی میں سبقت لے جانے کے لئے منصوبہ بندی کرتا ہے۔ دشمن کو ٹھکانے لگانے کے لئے ترکیبیں سوچتا ہے اور ان پر عمل کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ گھر میں اگر بے چینی ہوگی، افراتفری ہوگی، غربت اور مفلسی ہوگی، وہ کبھی بھی دشمن کو زیر کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیتا ہے۔ پیداوار اور آمدن میں کمی آنے نہیں دیتا۔ کسی کا مقروض نہیں بنتا۔ اس لئے وہ اپنا سب کچھ دوسرے پڑوسی کی طرح نفرت کی آگ میں نہیں جھونکتا۔ وہ اپنے وسائل کا دس فیصد نفرت کی آگ کو سلگائے رکھنے پر خرچ کرتا ہے اور نوے فیصد وسائل اپنے بچوں اور کنبے کی تعلیم تربیت، ہنرمندی اور بہبودپر خرچ کرتا ہے۔
کچھ ممالک بھی بدنصیب اور بدبخت پڑوسیوں کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک پڑوسی ملک ذہین اور ہشیار ہوتا ہے۔ دوسرا ملک جذباتی اور جنونی ہوتا ہے۔ نام بتانا میں ضروری نہیں سمجھتا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتاریخ کا جبر اور جمہوریت کا سفر۔۔ وجاہت مسعود
Next Article غصے میں عقل جاتی رہتی ہے۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نومبر 6, 2026

زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی

نومبر 6, 2026

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.