Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عوام دوست منصوبے میں اپنا حصہ ڈالیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

عوام دوست منصوبے میں اپنا حصہ ڈالیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 1, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سلمان صوفی بہت عجیب و غریب انسان ہیں۔ موصوف پاکستانی امریکی ہیں مگر اُن کا دھیان پاکستان میں اُن منصوبوں کی طرف لگا رہتا ہے، جدھر حکومتوں کا دھیان کم کم ہی جاتا ہے، چنانچہ اُنہوں نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے میاں شہباز شریف کی فرمائش پر اُن منصوبوں کی تکمیل کی جن کی طرف کبھی کسی کا دھیان ہی نہیں گیا تھا اور سب سے قابلِ قدر بات یہ ہے کہ اُنہوں نے دن رات کام کرنے کے باوجود یہ سب کچھ بغیر کسی معاوضے کے کیا۔ اب عمران خان کی حکومت ہے مگر وہ امریکہ سے ایک نادر منصوبے کے ساتھ پاکستان آئے ہیں لیکن وہ یہ کام تن تنہا کر رہے ہیں، ہم سب نے محسوس کیا ہو گا کہ پاکستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں مارکیٹوں، بازاروں اور اِس طرح کے دوسرے مقامات پر پبلک ٹائلٹس نام کی کوئی چیز نہیں مگر زور آور پر تو کسی کا زور نہیں، چنانچہ شہر میں ہر اُس جگہ کو بہ امر مجبوری ٹائلٹ سمجھ لیا جاتا ہے، جو ٹائلٹ کے لئے نہیں ہوتی اور یوں مجبور شخص اپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے اور اُس کے بعد کھلی آنکھوں سے کوئی راہی دیکھتا ہے تو دیکھتا پھرے، چنانچہ بیماریاں سڑکوں، دیواروں اور دوسرے مقامات سے پھیل کر گھروں میں منتقل ہو جاتی ہیں۔
یہ درد صرف سلمان صوفی نے محسوس کیا، اُنہوں نے سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے تحت ’’صاف باتھ‘‘ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اور پبلک کی مشکل دور کرنے کے لئے کیا انوکھا اور صاف ستھرا کام کیا ہے۔ سلمان نے اِس کے لئے کنٹینر لئے ہیں اور اُن میں جینٹس اور لیڈیز کے لئے نہایت عمدہ اور جدید ٹائلٹس بنائے ہیں۔ اُن میں جدید کموڈ بھی رکھے گئے ہیں اور دیسی بھی۔ یہاں صفائی کا عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہو گا۔ فی الحال دو کنٹینر کراچی اور دو لاہور کے لئے ہیں۔ کراچی میں لیاری اور طارق روڈ پر اُن کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب ایک آدھ دن میں سلمان اپنے اِس مشن کی تکمیل کے لئے لاہور آ رہے ہیں جہاں یہ ٹائلٹس برکت مارکیٹ اور شادمان میں نصب کئے جائیں گے۔ متذکرہ فلاحی تنظیم کے لئے کنٹینرز، کنٹینر بنانے والی ایک انٹرنیشنل کمپنی (HARPIC) نے بطور عطیہ فراہم کئے ہیں جس کا نام کنٹینرز پر کندہ ہے اور یوں اس کمپنی کی نیک نام پبلسٹی بھی ہوتی رہے گی۔ اِس پروجیکٹ کے باقی سب اخراجات یعنی ٹائلٹس، بیسن اور صفائی کے عملے کی تنخواہیں، سلمان صوفی نے اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔ سلمان صوفی کو ایک لمبا سفر درپیش ہے اور بڑی بڑی کمپنیوں اور بڑے تاجروں کو اُن کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ صورت حال یہ ہے کہ لوگ نماز پڑھنے کے لئے کم اور اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے ہر جگہ مسجد کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں یا پھر جہاں جگہ ملی، وہاں ’’ہر چہ بادا باد‘‘ کے مصداق پنجوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں یا کھڑے ہو کر اشتہاروں سے بھری دیواروں کے ساتھ وہ سلوک کرتے ہیں جو اُن اشتہاروں پر لکھی عبارتوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔
میرے خیال میں زمانۂ قدیم میں کہیں کہیں ٹائلٹ بنائے گئے تھے مگر اُن کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے وہ خود گندگی کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ بی بی سی نے سلمان صوفی کے ’’صاف اسکیم پروجیکٹ‘‘ پر ایک پیکیج چلایا جو مجھے دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اتنے خوبصورت اور کمال طریقے سے ڈیزائن کئے گئے یہ ’’صاف باتھ‘‘ بےپناہ کارآمد ہونے کے علاوہ نفاست کا بھی اعلیٰ نمونہ ہیں۔ کراچی کے بعد اب لاہور کی باری ہے اور سلمان تین اکتوبر کو افتتاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں کبھی جعلی تنظیموں یا ’’مالِ غنیمت‘‘ سمیٹنے والی ’’فلاحی‘‘ تنظیموں کے بارے میں نہیں لکھتا کہ میرا یہ عہد خدا کے ساتھ ہے کہ خلقِ خدا کے صحیح خادموں کے ساتھ قدم بہ قدم چلتا رہوں گا۔ اول تو یہ کام خود بڑی بڑی مارکیٹوں کا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کی جبلی مشکل کے حل کے لئے ہر جگہ انتظام کرتیں مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ اب میں بڑی کمپنیوں کے علاوہ بڑے بڑے تاجروں سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ آگے بڑھیں۔ سب سے پہلے کراچی اور لاہور والے آگے آئیں اور اُس کے بعد خلقِ خدا کی دعائوں کے علاوہ اپنے اداروں کی نیک نامی کی دولت سمیٹنے کے لئے پاکستان کے سبھی شہر اس بڑے کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اللہ جانے مجھے کیوں یقین ہے کہ یہ سب لوگ آگے آئیں گے کیونکہ ماضی اور حال میں ہمارا یہ طبقہ بہت سی خرابیوں کے باوجود ایسے معاملات میں کبھی پیچھے نہیں رہا۔ یہ کام تو ایسا ہے کہ اس میں اپنا حصہ ڈالنے والا خدا کے ہاں بھی اجر پائے گا اور خلقِ خدا کی ڈھیروں دعائیں بھی سمیٹے گا۔ آپ میں سے جو دوست اس عوام دوست منصوبے کا حصہ بننا چاہیں وہ 0308-2935454پر کال کر کے مطلوبہ معلوما ت حاصل کر سکتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب معاشرہ غیرنظریاتی ہو جائے۔۔محمود شام
Next Article حکومت اب اس سے بڑھ کر اور کیا کرے؟۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.